بھارتی ریلوے نے دیوالی اور چھٹھ جیسے اہم تہواروں کے دوران مسافروں کی سہولت کے لیے 12 ہزار سے زائد خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے یہ فیصلہ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، ایم پی سنجے جیسوال، مرکزی وزیر لالن سنگھ اور ایم پی سنجے کمار جھا سے مشاورت کے بعد کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ نہ صرف جانے والی بلکہ واپسی کی ٹرینوں میں بھی مسافروں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ 13 سے 26 اکتوبر کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو، اگر وہ واپسی کا ٹکٹ 17 نومبر سے یکم دسمبر کے درمیان کے لیے لیں گے، تو 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ چار نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں شروع کی جائیں گی، جن کے روٹس یہ ہوں گے: گیا سے دہلی، سہرسا سے امرتسر، چھپرا سے دہلی اور مظفرپور سے حیدرآباد۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایک نئی سرکٹ ٹرین سروس شروع کی جائے گی جو بدھ مت سے متعلق اہم مقامات جیسے ویشالی، حاجی پور، سون پور، پٹنہ، راجگیر، گیا اور کوڈرما کو جوڑے گی اور خاص طور پر مڈل کلاس لوگوں کے لیے ہوگی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بکسر سے لکھی سرائے ریلوے سیکشن کو چار لائنوں پر مشتمل راہداری میں بدلا جائے گا تاکہ زیادہ ٹرینیں چلائی جا سکیں۔ پٹنہ کے ارد گرد رنگ ریلوے سسٹم تیار کیا جائے گا، جب کہ سلطان گنج اور دیوگھر کو ریل سے جوڑا جائے گا۔ پٹنہ سے ایودھیا کے درمیان بھی نئی ٹرین سروس شروع ہوگی۔ لوکہا بازار میں واشنگ پٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی اور بہار میں کئی نئے منظور شدہ اووربرج منصوبوں پر بھی کام شروع ہوگا۔ یہ اقدامات ریلوے کی جانب سے تہواروں کے موقع پر بڑھتے ہوئے مسافروں کے دباؤ کو سنبھالنے اور بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کو فون کرکے…
منتظمین کی جانب سے جاری دعوت نامے کے مطابق یہ بین الاقوامی تعلیمی اور پیشہ…
نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…
سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…
مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…
ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…