بھارت ایکسپریس۔
ریلوے نے دہلی کی دو بڑی مسجدوں بنگالی مارکیٹ اورآئی ٹی او کے قریب تلک برج واقع تکیہ ببر شاہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ریلوے نے نوٹس میں دونوں مسجد انتظامیہ کو 15 دنوں کے اندر تجاوزات ہٹانے کے لئے کہا ہے۔ ورنہ ایکشن لینے کی وارننگ بھی دی ہے۔ ریلوے نے جو نوٹس جاری کیا ہے، اس میں کہا کہ 15 دنوں کے اندر تجاوزات ہٹالیں، ورنہ ہم آکر ہٹائیں گے۔ وہیں مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ سینکڑوں سال پرانی ہے، لیکن ریلوے کہہ رہا ہے کہ یہ ان کی زمین پر بنی ہے۔ تلک برج واقع مسجد تکیہ ببرشاہ کے سکریٹری عبدالغفار کے مطابق، یہ مسجد تقریباً 400 سال پرانی ہے۔ اسی مسجد کے برابر میں بنے ایم سی ڈی کے ملیریا دفتر کو بھی ریلوے نے خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ یہاں نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے۔
شمالی ریلوے انتظامیہ نے جو نوٹس جاری کیا ہے، اس میں لکھا تھا، ”ریلوے کی ملکیت پرغیرقانونی طورپرقبضہ کیا گیا ہے۔ آپ کو یہ وارننگ موصول ہونے کے 15 دنوں کے اندرعمارت، مندر، مسجد یا مزارات سمیت کسی بھی غیرقانونی ڈھانچے کو خود رضاکارانہ طور پرہٹا دیں، ورنہ ریلوے انتظامیہ قانونی کارروائی کرے گی۔‘‘
ریلوے کی طرف سے نوٹس چسپاں کئے جانے کے بعد مسجد انتظامیہ کمیٹی میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مسلم تنظیموں کے ذمہ داران اور وقف بورڈ کو اس معاملے سے روبرو کرایا کہ ان کی زمین کو ریلوے اپنی ملکیت بتا کرنوٹس جا ری کردیا ہے۔ وہیں دوسری طرف بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے پردہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اور اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے ناردن ریلوے (شمالی ریلوے) کو خط لکھا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر ناردن ریلوے نے اپنے نوٹس کو واپس نہیں لیا تو دہلی وقف بورڈ کی لیگل ٹیم کے ذریعہ قانونی چارہ جوئی کے لئے عدالت کا رخ کیا جائے گا تاکہ مساجد کو کسی بھی صورت میں نقصان نہ پہنچایا جاسکے۔
اپریل میں بھی چلایا گیا تھا بلڈوزر
اس سال اپریل میں، لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس، نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) اورسینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیوڈی) کی مشترکہ انسداد تجاوزات مہم میں بنگالی مارکیٹ میں مسجد کے ایک حصے کو مسمارکردیا گیا تھا۔ یہ مسماری صبح سویرے کی گئی تھی، جس میں ایک چہاردیواری ہٹا دی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل تجاوزات والے حصے پر کنکریٹ کا غیرقانونی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا تھا۔ تاہم، مسجد انتظامیہ کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ کارروائی شروع کرنے سے پہلے انہیں کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…