Rahul Gandhi: مودی سرنام کیس میں سپریم کورٹ کی راحت کے تین دن بعد راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ اب کانگریس لیڈر پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے سزا پر روک لگانے کے بعد لوک سبھا سکریٹریٹ نے اس سلسلے میں فیصلہ لیا ہے۔ کانگریس راہل گاندھی کی رکنیت بحال کرنے کے لیے سپریم کورٹ جانے کی تیاری کر رہی تھی۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگر راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت پیر (7 اگست) کی شام تک بحال نہیں ہوتی ہے تو کانگریس منگل کو سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتی ہے۔ تاہم اس سے پہلے راہل گاندھی کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔ اب وہ دوبارہ رکن پارلیمنٹ بن گئے ہیں۔
مارچ میں سنائی گئی تھی سزا
مارچ 2023 میں، گجرات کی ایک عدالت نے راہل گاندھی کو 2019 میں ایک انتخابی ریلی میں مودی کنیت کے بارے میں بیان دینے پر دو سال قید کی سزا سنائی۔ سزا سنائے جانے کے اگلے ہی دن لوک سبھا سکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ راہل گاندھی نے 2019 کے انتخابات میں کیرلہ کے وایناڈ پارلیمانی حلقے سے جیتے تھے۔
سپریم کورٹ نے سزا پر لگا ئی تھی روک
راہل گاندھی کی اپیل پر سپریم کورٹ نے جمعہ (4 جولائی) کو نچلی عدالت کی سزا کے حکم پر روک لگا دی۔ یہ روک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سورت سیشن کورٹ سے سزا پر فیصلہ نہیں آتا، جہاں راہل گاندھی نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دیہی بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کے طور پرسوامتو اسکیم کو…
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی…
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ اٹل جی کی یادیں ایسی ہیں جیسے ملک کا…
گوتم اڈانی نے ممبئی میں ایک بیان میں کہا، ”اڈانی گروپ بنیادی ڈھانچے کے کام…
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث غزہ میں شدید سردی میں خیمے…
مسجدوں کے نیچے مندروں کی دریافت پر آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ اگر تاریخ…