قومی

Rahul Gandhi warned EC: راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کو کیا خبردار،کہا،کسی غلط فہمی میں نہ رہے کمیشن، دھوکہ دہی کے” 100 فیصد ثبوت “ ہیں

کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج  الیکشن کمیشن آف انڈیا پر سخت حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کے پاس کرناٹک کے ایک حلقے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دھوکہ دہی کی اجازت دینے کے “100 فیصد ٹھوس ثبوت” موجود ہیں۔ پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے صرف ایک حلقے کا جائزہ لیا اور اس میں ہزاروں مشتبہ ووٹرز پائے گئے جن کی عمریں 50، 60 یا 65 سال ہیں، لیکن وہ نئے ووٹرز کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک حلقے تک محدود نہیں، بلکہ ممکنہ طور پر ہر حلقے میں یہ “ڈرامہ” جاری ہے۔

غلط فہمی میں نہ رہے الیکشن کمیشن

 انہوں نے الیکشن کمیشن کو خبردار کیا کہ اگر وہ سمجھتا ہے کہ وہ اس سے بچ نکلے گا تو یہ اس کی “غلط فہمی” ہے۔ بہار میں جاری خصوصی نظرثانی مہم (SIR) کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک “بہت سنگین معاملہ” ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن بھارت کے الیکشن کمیشن کی طرح کام نہیں کر رہا۔ انہوں نے کمیشن کے حالیہ بیان کو “مکمل بکواس” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا فرض ادا نہیں کر رہا۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کانگریس نے جب یہ ثبوت سامنے لانے کا فیصلہ کرے گی تو وہ مکمل تیاری کے ساتھ عوام اور الیکشن کمیشن کے سامنے اسے پیش کرے گی۔

بچ کر نکلنے کی کوشش نہ کرو،الیکشن کمیشن کو انتباہ

راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ اس سے بچ جائیں گے، اگر آپ کے افسران سمجھ رہے ہیں کہ وہ اس سے بچ جائیں گے، تو آپ غلط فہمی میں ہیں۔ ہم آپ کے پیچھے پڑیں گے۔انہوں نے اس حلقے کا نام تو ظاہر نہیں کیا جہاں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، لیکن اشارہ دیا کہ کانگریس اب اس معاملے کو پوری سنجیدگی سے آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ الزامات صرف 90 فیصد نہیں، بلکہ “100 فیصد” پختہ اور درست ہیں، اور پارٹی اسے عوام کے سامنے واضح طور پر رکھے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

4 minutes ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

1 hour ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

2 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

3 hours ago