قومی

Air pollution impact stories: راہل گاندھی کی فضائی آلودگی پر تشویش، عوام سے متاثرہ تجربات شیئر کرنے کی اپیل

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کے روز شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فضائی آلودگی کے باعث خود یا اپنے عزیزوں کو پیش آنے والی مشکلات اور تجربات کو سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا بحران ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اگلی سردیوں تک ٹالا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ فضائی آلودگی کے سبب عوام کو صحت اور معیشت دونوں محاذوں پر بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی سرکاری ویب سائٹ پر شروع کیے گئے آن لائن پلیٹ فارم ’آواز بھارت کی‘ پر اپنی بات رکھیں۔ راہل گاندھی کے مطابق: ’’ہم فضائی آلودگی کی بھاری قیمت اپنی صحت اور معیشت کے ذریعے ادا کر رہے ہیں۔ کروڑوں عام ہندوستانی روزانہ اس بوجھ کو برداشت کر رہے ہیں۔ بچے اور بزرگ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ تعمیراتی مزدوروں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی روزی روٹی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ یہ بحران اگلی سردیوں تک بھلایا نہیں جا سکتا۔ تبدیلی کی پہلی شرط یہ ہے کہ ہم اپنی آواز بلند کریں۔‘‘

فضائی آلودگی اور صحت پر سنگین اثرات

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کے مسلسل بڑھتے ہوئے اثرات خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس و دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس مسئلے کو ایک قومی بحران قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر فوری توجہ ضروری ہے۔ اس سے قبل، 18 جنوری کو قومی دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی تھی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق صبح 7 بجے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 439 ریکارڈ کیا گیا، جو ’شدید‘ زمرے میں آتا ہے۔ رات 10 بجے 17 جنوری کو اے کیو آئی 432 درج کیا گیا تھا، جو بعد ازاں مزید بگڑ گیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ عوام کی آواز ہی پالیسی میں تبدیلی کی بنیاد بن سکتی ہے اور یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان آوازوں کو ایوان اور حکومت تک پہنچائیں۔ بارش کے بعد سے دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار میں کچھ بہتری درج کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago