قومی

Rohini Acharya Questions RJD Leadership: ’’’گروہِ گھسپیٹھ‘ کو ان کے ہاتھوں کی ‘کٹھ پتلی بنے شہزادہ‘ کی تاج پوشی مبارک…‘‘، آر جے ڈی قیادت پر لالو یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے اٹھائے سوال

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سپریمو لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے اتوار کے روز پارٹی کی موجودہ صورتِ حال، قیادت کے کردار اور اندرونی معاملات پر ایک بار پھر سخت سوالات کھڑے کیے ہیں۔ ان کے اس بیان کو آر جے ڈی کے اندر جاری نظریاتی اختلافات اور تنظیمی کھینچا تانی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، “سیاست کے عظیم شخصیت کی شاندار سیاسی اننگ کا ایک طرح سے خاتمہ، خوشامد کرنے والوں اور ’گروہِ گھسپیٹھ‘ کو ان کے ہاتھوں کی ‘کٹھ پتلی بنے شہزادہ‘ کی تاج پوشی مبارک۔”

اس پہلے انہوں نے ایک دوسرے پوسٹ میں لکھا، “جو حقیقی معنوں میں لالووادی ہوگا، جس کسی نے بھی لالو جی کے ذریعے حاشیے پر کھڑی آبادی اور محروم طبقات کے مفادات کے لیے مضبوطی سے لڑنے والی کھڑی کی گئی پارٹی کے لیے بے لوث جذبے کے ساتھ جدوجہد کی ہوگی، جس کسی کو بھی لالو جی کی جانب سے سماجی و معاشی انصاف کے لیے کی گئی مسلسل جدوجہد اور کوششوں پر فخر ہوگا، جسے لالو جی کی سیاسی وراثت اور نظریے کو فخر کے ساتھ آگے بڑھانے کی فکر ہوگی، وہ لازماً پارٹی کی موجودہ بدحالی کے ذمہ دار لوگوں سے سوال کرے گا اور ایسے لوگوں کے مشتبہ اور قابلِ شک کردار کے خلاف انجام کی پروا کیے بغیر اپنی آواز اٹھائے گا۔”

قابض  لوگ اپنے گندے مقصد میں کافی کامیاب

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت کی کڑوی، تشویشناک اور افسوسناک حقیقت یہی ہے کہ آج عوام کے حقوق کی لڑائی لڑنے کے لیے جانی جانے والی، عوام کی پارٹی کی اصلی کمان فاشسٹ مخالفین کے ذریعہ بھیجے گئے ویسے گھسپیٹھیے اور سازش کاروں کے ہاتھوں میں ہے، جنہیں لالوواد کو تہس نہس کرنے کے ٹاسک کے ساتھ بھیجا گیا ہے۔ قبضہ جمائے بیٹھے ایسے لوگ اپنے گندے مقصد میں کافی حد تک کامیاب ہوتے بھی نظر آتے ہیں۔

سازشی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام ہوتا ہے ثابت

روہنی نے اپنی پوسٹ میں آگے لکھا، “قیادت کی ذمہ داری سنبھال رہے کو سوالوں سے بھاگنے، سوالوں سے بچنے، جواب دینے سے منہ چرانے اور منطقی و حقائق پر مبنی جواب دینے کے بجائے بھرم پھیلانے، لالوواد اور پارٹی کے مفاد کی بات کرنے والوں کے ساتھ بدسلوکی، غیر شائستہ رویہ اور غیر مہذب زبان استعمال کرنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔ اور اگر وہ خاموشی اختیار کرتا ہے تو اس پر سازش کرنے والے گروہ کے ساتھ ملی بھگت کا الزام خود بخود ثابت ہوتا ہے۔”

روہنی آچاریہ کے اس بیان میں پارٹی قیادت پر تنقید اور ناراضی صاف طور پر جھلکتی ہے۔ ان کے یہ الفاظ نہ صرف پارٹی کے اندرونی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہیں بلکہ آر جے ڈی میں قیادت، نظریہ اور سمت کو لے کر چل رہی کشمکش کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔ روہنی آچاریہ کے مسلسل بیانات سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ آر جے ڈی کے اندر اختلافات گہرے ہوتے جا رہے ہیں، اور لالو پرساد یادو کی سیاسی وراثت اور پارٹی کے مستقبل کو لے کر سوالات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

بتا دیں کہ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) میں تنظیمی سطح پربڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئرلیڈراوربہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادوکوآرجے ڈی کا کارگزارقومی صدربنایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیوکمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا، جہاں اس تجویزکومتفقہ طورپرمنظوری دی گئی۔ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کی نیشنل ایگزیکٹیومیٹنگ کے دوران آرجے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری بھولا یادونے تیجسوی یادوکوقومی کارگزارصدربنانے کی تجویزپیش کی۔

میٹنگ میں تبادلہ خیال کے بعد تجویزکی متفقہ طورپرموجود تمام اراکین نے تائید کی، تیجسوی یادوکی تقرری کوباضابطہ طورپرمنظوری دی۔ تیجسوی یادوکے اس نئے کردارکوقومی سطح پر پارٹی کومضبوط بنانے میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق، یہ فیصلہ آئندہ انتخابات کے پیش نظرآرجے ڈی کی حکمت عملی اورقیادت کے ڈھانچے کوازسرنوتشکیل دینے میں ایک اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔

پٹنہ کے ہوٹل موریہ میں چل رہی آرجے ڈی کی نیشنل ایگزیکٹیوکی میٹنگ میں بہارکے سابق وزیراعلیٰ اورآرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو، ان کی اہلیہ اورسابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی، آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادو، میسا بھارتی اوردیگرلیڈران بھی موجود رہے۔ نیشنل ایگزیکٹیومیٹنگ کے بارے میں، آرجے ڈی ایم ایل اے رنوجے ساہونے کہا، “راشٹریہ جنتا دل کارکنان کی پارٹی ہے، جوایک واضح نظریے کی پیروی کرتی ہے، جس کی جڑیں امبیڈکر، لوہیا، کرپوری اورلالویادوکے اصولوں میں پیوست ہیں۔ آج بہارکے حالات کو دیکھتے ہوئے، حکومت کسی نہ کسی طرح امن وامان کے مسائل، لڑکیوں کودرپیش مسائل پرخاموش ہے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

4 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

4 hours ago