قومی

PM Modi Praises Youth Cleanliness Initiative: چھوٹے اقدامات سے بڑی تبدیلی ممکن، ایٹانگر سے ناگاؤں تک وزیراعظم مودی نے صفائی مہم کو سراہا

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو ’من کی بات‘ کے 130ویں قسط میں ملک کے نوجوانوں کی جانب سے چلائی جانے والی صفائی مہم کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صفائی ہمیشہ ہماری زندگی اور ترقیاتی منصوبوں کا ایک اہم حصہ رہی ہے اور آج ملک کے نوجوان اپنے شہروں اور گاؤں کو صاف رکھنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ایٹانگر کی مثال
مودی نے اروناچل پردیش کی دارالحکومت ایٹانگر کا ذکر کیا، جہاں صبح کی پہلی کرنیں پڑتی ہیں اور لوگ ایک دوسرے کو ’جے ہند‘ کہہ کر سلام کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ایٹانگر کے نوجوانوں نے خاص توجہ طلب علاقوں کی صفائی کا آغاز کیا، جو بعد میں ناہرلاگن، دوئی مکھ، سیپا، پالن اور پاسی گھاٹ تک پھیل گئی۔ ان نوجوانوں نے مل کر تقریباً 11 لاکھ کلو کچرا ہٹایا، جسے وزیراعظم نے ایک قابل تقلید اور متاثر کن اقدام قرار دیا۔

ناگاؤں میں سماجی جوش و جذبہ
مودی نے آسام کے شہر ناگاؤں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی پرانی گلیاں لوگوں کی یادوں اور جذبات سے جڑی ہوئی ہیں۔ کچھ افراد نے اپنی گلیوں کو صاف رکھنے کا عزم کیا اور آہستہ آہستہ دیگر افراد بھی اس مہم میں شامل ہوگئے۔ ایک ٹیم نے علاقے سے بڑی مقدار میں کچرا ہٹایا اور لوگوں میں صفائی کے بارے میں شعور پیدا کیا۔

بنگلور اور چنئی کی کوششیں
وزیراعظم نے بتایا کہ بنگلور میں پرانے فرنیچر کا کچرا ایک بڑا مسئلہ بن گیا تھا، جسے کچھ پیشہ ور افراد نے مل کر درست طریقے سے ٹھکانے لگانے کا کام شروع کیا۔ اسی طرح مختلف شہروں میں گروپس نے لینڈ فل ویسٹ کی ری سائیکلنگ اور صفائی میں حصہ لیا۔ چنئی میں بھی ایک ٹیم نے شاندار کام کیا۔ مودی نے کہا کہ یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ صفائی ہر جگہ ضروری ہے اور ہر چھوٹا قدم اہمیت رکھتا ہے۔

صفائی صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں
وزیراعظم نے زور دیا کہ صفائی صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔ ہر شہری کو انفرادی طور پر یا ٹیم بنا کر اس میں حصہ لینا چاہیے۔ چاہے گلیوں کی صفائی ہو، عوامی مقامات کو صاف رکھنا ہو یا کچرے کی ری سائیکلنگ، چھوٹے چھوٹے اقدامات مل کر بڑے تبدیلی کا سبب بنتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ’سوچھ بھارت‘ کا خواب تبھی پورا ہوگا جب ہر فرد اپنی ذمہ داری کو سمجھ کر عمل کرے گا۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کا چھوٹا سا اقدام معاشرے میں بڑے اثرات مرتب کر سکتا ہے اور ملک کی صفائی اور صحت مند ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ تقریر ملک میں صفائی اور ماحولیاتی شعور کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور ہر شہری کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

4 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

4 hours ago