راہل گاندھی نے اکھلیش یادو کا ادا کیا شکریہ۔
پٹنہ: بہار میں اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی (SIR) پر سیاست جاری ہے۔ اس کے خلاف احتجاج میں کانگریس اور آر جے ڈی نے ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نکالی، جس میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے حصہ لیا۔ راہل گاندھی نے اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دو بھائی، ووٹ چوروں کی تباہی۔ ووٹر ادھیکار یاترا میں شامل ہو کر تیجسوی یادو، مجھے اور انڈیا الائنس کے تمام لیڈران کو اپنا سپورٹ دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ، اکھلیش یادو۔
’’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نے انقلاب برپا کر دیا ہے‘‘
اس سے قبل کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ ان تصویروں کے ذریعے انڈیا بلاک کا اتحاد دکھایا گیا۔ کانگریس نے ‘X’ پر لکھا، ’’عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جاری ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نے انقلاب برپا کر دیا ہے۔ آج سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں شامل ہوئے اور ’ووٹ چوری‘ کے خلاف آواز بلند کی۔ جئے لوک تنترا۔‘‘
کانگریس نے کچھ اور تصویریں بھی شیئر کی ہیں، جن میں راہل گاندھی، اکھلیش یادو کے ساتھ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، روہنی اچاریہ اور دیگر لیڈران نظر آرہے ہیں۔
پٹنہ میں بڑی ریلی کے ساتھ ختم ہوگی یاترا
بتا دیں کہ ووٹر ادھیکار یاترا 17 اگست کو بہار کے ساسارام سے شروع ہوئی تھی۔ یہ 16 دن کی یاترا تقریباً 20 اضلاع سے گزری اور 1300 کلومیٹر کا یاترا مکمل کرنے کے بعد یکم ستمبر کو پٹنہ میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ یہ یاترا اختتام پذیر ہوگی۔
اس یاترا کے بارے میں انڈیا الائنس میں شامل سیاسی پارٹیوں کا دعویٰ ہے کہ بہار کے عوام کا ان کے ساتھ مکمل تعاون ہے۔ راہل گاندھی کے ذریعہ اٹھائے گئے ایس آئی آر اور ووٹ چوری کے معاملے کو عوام کی حمایت حاصل ہے۔
این ڈی اے نے اس یاترا کو بتایا دھوکہ یاترا
ساتھ ہی این ڈی اے میں شامل سیاسی جماعتوں نے اس یاترا کو دھوکہ یاترا قرار دیا ہے۔ بی جے پی-جے ڈی یو اور دیگر پارٹیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نتیش کمار کی قیادت والی ڈبل انجن والی حکومت نے پچھلے 20 سالوں میں ترقی کی ہے۔ عوام انڈیا اتحاد کے جھوٹ کا جواب اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کے ذریعے دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…
الیکٹرک ٹرکوں کے استعمال سے سڑک پر سفر کے دوران ان کے ایگزاسٹ پائپ سے…
راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…
آئی آئی ٹیین بابا ابھے سنگھ گریوال ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس…
سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…
دہلی کے لاجپت نگر کے ایک دکاندار نے کہا کہ یو پی آئی لین دین…