قومی

Technical glitch in Amit Shah’s plane: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے طیارے میں آئی تکنیکی خرابی، ممبئی کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنا طیارہ فراہم کرایا

ممبئی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے طیارے میں ہفتہ کو اچانک تکنیکی خرابی آ گئی۔ یہ واقعہ ان کے دو روزہ ممبئی دورے کے بعد گجرات واپس روانہ ہوتے وقت پیش آیا۔ مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے فوراً اپنی مدد پیش کرتے ہوئے طیارہ فراہم کرایا جس کے ذریعے امت شاہ اور ان کا خاندان گجرات روانہ ہو گئے۔

گنیش اُتسو میں شرکت کے بعد شاہ کا سیاسی دورہ

اس سے قبل امت شاہ نے ہفتہ کو گنیش اتسو پروگرام میں حصہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ بعدازاں انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ مشہور لال باغ کا راجا گنپتی کے درشن کیے۔ اس دوران انہوں نے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور ریاستی سطح پر پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

امت شاہ کا مہاراشٹر دورہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کی رات مہاراشٹر پہنچے۔ آج صبح انہوں نے شندے اور آر ایس ایس کے جوائنٹ جنرل سکریٹری اتل لیمے، مہاراشٹر بی جے پی کے صدر رویندر چوان اور ممبئی بی جے پی کے نئے سربراہ امت ساٹم کے ساتھ ریاستی حکومت کے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں بات چیت کی۔

وینود تاؤڑے اور امت شاہ کی ملاقات

اپنے دو روزہ دورے کے دوران امت شاہ نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری وینود تاؤڑے سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آنے والے نائب صدر کے انتخابات، بہار اسمبلی انتخابات اور تنظیمی امور پر بات چیت ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امت شاہ نے مرٹھا ریزرویشن تحریک کے بارے میں وزیراعلیٰ فڈنویس اور وزیر آشیش شیلار سے معلومات حاصل کیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

2 hours ago