کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے روزگار کے معاملے پرایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔آج انہوں نے پی ایم مودی کے ارادوں پر سوال اٹھائے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے انہوں نے الزام لگایا کہ پی ایم مودی کا روزگار فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ نئے عہدے پیدا کرنے کی بات بھول جائیں، وہ مرکزی حکومت کی خالی آسامیوں پر بھی ڈٹ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔اگر ہم پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت کے پیش کردہ اعداد و شمار پر غور کریں تو 78 محکموں میں 9 لاکھ 64 ہزار عہدے خالی ہیں۔
راہل گاندھی نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ اگر ہم صرف اہم محکموں کو دیکھیں تو ریلوے میں 2.93 لاکھ، وزارت داخلہ میں 1.43 لاکھ اور وزارت دفاع میں 2.64 لاکھ آسامیاں خالی ہیں۔کیا مرکزی حکومت کے پاس اس بات کا جواب ہے کہ 15 بڑے محکموں میں 30فیصد سے زیادہ عہدے کیوں خالی ہیں؟جھوٹی گارنٹی کا تھیلا اٹھانے والے وزیر اعظم کے اپنے دفتر میں بہت اہم عہدے کیوں خالی ہیں؟مستقل ملازمتیں دینے کو بوجھ سمجھنے والی بی جے پی حکومت مسلسل ٹھیکے کے نظام کو فروغ دے رہی ہے، جہاں نہ تحفظ ہے اور نہ ہی عزت۔خالی آسامیاں ملک کے نوجوانوں کا حق ہیں اور ہم نے ان کو بھرنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے۔ انڈیا کا عزم ہے کہ ہم نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے بند دروازے کھولیں گے۔بیروزگاری کے اندھیروں کو چاق کر کے نوجوانوں کا مقدر طلوع ہونے والا ہے۔
بھارت ایکسپریس
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…