قومی

Rahul Gandhi slams PM Modi: ’’معاشی مسائل سے پریشان ملک کا وزیراعظم اٹلی میں مٹھائیاں تقسیم کرنے میں مصروف‘‘ میلوڈی تحفے پر راہل گاندھی کا طنز

رائے بریلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بدھ کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے بڑھتی مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں اور ملک کی معاشی صورتحال پر سوال اٹھائے۔ رائے بریلی میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ مودی کی حالیہ ملاقات اور ’’میلوڈی‘‘ ٹافیوں کے تبادلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

’’میلونی کے لیے ٹافیاں، عوام کے لیے مہنگائی‘‘

راہل گاندھی نے کہا: ’’مودی جی میلونی کے لیے ٹافیاں لے جاتے ہیں… لیکن رونے کا وقت دوبارہ آنے والا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک شدید معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، لیکن حکومت اس صورتحال کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے سوشل میڈیا ٹرینڈز اور ویڈیوز میں مصروف ہے۔ راہل گاندھی نے کہا: ’’یہ لوگ میلونی کے ساتھ ٹافیاں کھا رہے ہیں اور ویڈیوز بنا رہے ہیں، جیسے سب کچھ مذاق ہو۔ بعد میں یہی لوگ ہاتھ جوڑتے نظر آئیں گے۔‘‘

’’ہندوستان نے ایسا معاشی طوفان پہلے کبھی نہیں دیکھا‘‘

کانگریس رہنما نے عالمی کشیدگی اور اقتصادی بدانتظامی کو ملک کے ممکنہ معاشی بحران سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک بڑے ’’معاشی طوفان‘‘ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش جیسے عالمی حالات کے باوجود حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ پٹرول کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ راہل گاندھی نے کہا: ’’آنے والے دنوں میں کسانوں کو کھاد نہیں ملے گی۔ چند مہینوں میں دیکھئے مہنگائی کہاں پہنچتی ہے اور پٹرول، ڈیزل، گیس، دال اور چاول کی قیمتیں کہاں جاتی ہیں۔‘‘

امبانی، اڈانی اور آئین پر بھی حکومت کو بنایا نشانہ

راہل گاندھی نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کا معاشی نظام مکیش امبانی، گوتم اڈانی اور امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس سے خریدا گیا تیل بیرون ملک فروخت کیا جا رہا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ راہل گاندھی نے آر ایس ایس اور بی جے پی پر آئین پر حملہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا: ’’جب آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگ آپ کے سامنے آئیں تو ان سے کہیے کہ آپ نے ہندوستان کو بیچنے اور آئین پر حملہ کرنے کا کام کیا ہے۔‘‘ راہل گاندھی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پانچ ملکی دورے کے آخری مرحلے میں اٹلی میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے ملاقات کے دوران ’’میلوڈی‘‘ ٹافیاں بطور تحفہ پیش کی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Impeachment Notice Against CEC: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کا نوٹس: کیا ہے معاملہ؟

اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…

12 minutes ago

Pandit Deendayal Upadhyaya: ’انتودیہ اور ایکاتم مانوواد…‘ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا کہا؟

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت…

1 hour ago