بین الاقوامی

PM Modi Announces India-Italy Special Strategic Partnership: اٹلی اور بھارت کے تعلقات کو نئی بلندی، وزیر اعظم مودی نے خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کا کیا اعلان

روم: وزیر اعظم نریندر مودی اور اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے دوطرفہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت اور اٹلی کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی نے دونوں ممالک کے درمیان ”خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری“ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مستقبل میں تعاون کے نئے دروازے کھولے گا اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سمت دے گا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بھارت اور اٹلی نے اپنے تعلقات کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اسپیشل اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق اس ملاقات میں مستقبل کی شراکت داری کو مزید مضبوط اور جامع بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت۔اٹلی جوائنٹ ایکشن پلان 2025-2029 دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک عملی اور مستقبل پر مبنی فریم ورک فراہم کرے گا، جس پر مقررہ وقت کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

مودی نے کہا کہ اٹلی دنیا بھر میں ڈیزائن اور پریسیژن کے لیے مشہور ہے، جبکہ بھارت اپنی وسیع صلاحیت، ٹیلنٹ اور کم لاگت اختراعات کی وجہ سے عالمی سطح پر ایک مضبوط شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ”ڈیزائن اینڈ ڈیولپ اِن انڈیا اینڈ اٹلی، اینڈ ڈیلیور فار دی ورلڈ“ کے اصول کے تحت آگے بڑھیں گے، تاکہ مشترکہ صلاحیتوں کو عالمی ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان گہرے اعتماد کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط مضبوط ہو رہے ہیں بلکہ دفاعی صنعتوں کے درمیان بھی اشتراک میں تیزی آ رہی ہے۔ ان کے مطابق دفاعی صنعتی روڈ میپ نے مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے امکانات کو مزید وسیع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحری طاقتوں کے طور پر بھارت اور اٹلی کے درمیان رابطہ کاری فطری امر ہے۔ دونوں ممالک شپنگ، بندرگاہوں کی جدید کاری، لاجسٹکس اور بلیو اکانومی جیسے شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔ وزیراعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور اٹلی اس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گردی انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس کے خلاف مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مودی نے کہا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف بھارت اور اٹلی کی مشترکہ کوششوں نے دنیا کے سامنے ایک مثبت مثال پیش کی ہے۔ ان کے مطابق ذمہ دار جمہوریتیں صرف دہشت گردی کی مذمت نہیں کرتیں بلکہ اس کے مالیاتی نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات بھی کرتی ہیں۔

وزیراعظم مودی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مشترکہ تہذیبی ورثے سے بھی جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اٹلی کے عوام کے درمیان روابط مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں زبانوں میں بھی تاریخی مماثلت پائی جاتی ہے، کیونکہ سنسکرت اور لاطینی زبان ایک ہی لسانی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے سال بھارت اور اٹلی کے سفارتی تعلقات کے 80 برس مکمل ہونے پر ”ایئر آف کلچر“ منایا جائے گا۔ وزیراعظم نے اٹلی میں مقیم بھارتی برادری کو دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوط کڑی قرار دیتے ہوئے ان کی دیکھ بھال پر اٹلی کی حکومت اور وزیراعظم جارجیا میلونی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بھارت ایکپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Balika Vadhu: ’بالیکا ودھو‘ کے 18 سال، چھوٹی آنندی بنیں اسٹار، ایک نے خودکشی کی تو دو فنکاروں کا ہوگیا انتقال

کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…

11 minutes ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

55 minutes ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

1 hour ago

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

3 hours ago