قومی

Give Ladakh a voice: سونم وانگچک کی گرفتاری پر راہل گاندھی کا سخت حملہ، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’لداخ کو آواز دو، انہیں چھٹا شیڈول دو‘‘

لداخ کے لیہ میں 24 ستمبر کو پرتشدد احتجاج کے دوران چار افراد پولیس فائرنگ میں مارے گئے، جس کے بعد اب تک کل 44 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان میں ماحولیاتی کارکن اور چھٹے شیڈول کی مانگ کرنے والے سونم وانگچک بھی شامل ہیں۔ وانگچک بھوک ہڑتال پر تھے لیکن تشدد بھڑکنے کے فوراً بعد انہوں نے اپنی ہڑتال ختم کر دی۔

راہل گاندھی کا بیان

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک پوسٹ میں لکھا: ’’لداخ کے حیرت انگیز لوگ، ان کی ثقافت اور روایات بی جے پی اور آر ایس ایس کے حملے کی زد میں ہیں۔ لداخی عوام نے اپنی آواز مانگی، بی جے پی نے جواب میں چار نوجوانوں کو قتل کیا اور سونم وانگچک کو جیل میں ڈال دیا۔ قتل بند کرو، تشدد بند کرو، ڈرانا دھمکانا بند کرو۔ لداخ کو آواز دو، انہیں چھٹا شیڈول دو۔”

وانگچک پر این ایس اے کے تحت کارروائی

حکام کے مطابق 26 ستمبر کو سونم وانگچک کو نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت حراست میں لیا گیا اور جودھپور کی جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس کا الزام ہے کہ انہوں نے تشدد کو بھڑکانے میں کردار ادا کیا۔ لداخ کے ڈی جی پی ایس ڈی سنگھ جموال نے پریس کانفرنس میں بتایا: ’’اب تک 44 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بھی شامل ہیں۔ سونم وانگچک کو این ایس اے کے تحت جیل بھیجا گیا ہے۔‘‘

پاکستان سے تعلقات کا الزام

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سونم وانگچک کے پاکستان سے روابط پر سوالیہ نشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وانگچک نے ماضی میں پاکستان کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی اور وہ بنگلہ دیش بھی گئے تھے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ’’ہم نے حال ہی میں ایک پاکستانی شہری کو پکڑا تھا جو رپورٹنگ کر رہا تھا۔ وانگچک کی سرگرمیوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔‘‘

احتجاج کا پس منظر

24 ستمبر کو لیہ میں ہونے والے احتجاج کے دوران حالات بگڑ گئے تھے، مشتعل ہجوم نے بی جے پی کے دفتر کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسی دوران پولیس نے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں اور مرکزی حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات شروع کیے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…

1 hour ago

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

10 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

11 hours ago