کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ بھارت کے لوگ یہ تین بہت اہم اور براہ راست سوال پوچھ رہے ہیں۔ چیف جسٹس کو الیکشن کمیشن کی سلیکشن کمیٹی سے کیوں ہٹایا گیا؟ الیکشن کمیشن کو 2024 کے انتخابات سے پہلے تقریباً مکمل قانونی تحفظ کیوں دیا گیا؟ 45 دنوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج کو تباہ کرنے میں اتنی جلدی کیوں ہے؟
بی جے پی ووٹ چوری معاملات انجام دیکر ’آئیڈیا آف انڈیا‘ کو تباہ کر رہی ہے؟
انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ہی جواب ہے۔الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ منگل کو لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ووٹ چوری کے معاملات کو انجام دیکر ’آئیڈیا آف انڈیا‘ کو تباہ کر رہی ہے۔
’الیکشن کمشنروں پر مقدمہ چلایا جائے گا‘
لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث کے دوران 2023 کے الیکشن ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، راہل گاندھی نے متنبہ کیا کہ اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے، تو اس ایکٹ میں سابقہ اثر کے ساتھ ترمیم کی جائے گی اور الیکشن کمشنروں پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2023 کے ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے کیونکہ اس نے الیکشن کمشنروں کو جو چاہیں کرنے کا اختیار دیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چیف جسٹس کو اس کی سلیکشن کمیٹی سے باہر رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور میعاد) ایکٹ، 2023 کے تحت، تین رکنی سلیکشن کمیٹی وزیر اعظم، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور ایک کابینہ وزیر پر مشتمل ہوتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…