قومی

Rahul Gandhi on Baba Siddique Murder: راہل گاندھی نے بابا صدیقی کے قتل کو افسوسناک واقعہ قرار دیا، کہا مہاراشٹر میں تباہ ہو گیا ہے لاء اینڈ آرڈر

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور کاروباری بابا ضیاء الدین صدیقی کے قتل کو افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔ راہل سے پہلے ملکارجن کھڑگے نے بھی سوشل پلیٹ فارم پر بابا کے قتل پر غم کا اظہار کرتے ہوئے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

راہل گاندھی بابا صدیقی کے قتل سے صدمے میں ہیں۔ انہوں نے ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’بابا صدیقی کا قتل افسوسناک واقعہ ہے۔ یہ ہولناک واقعہ مہاراشٹر میں امن و امان کی مکمل خرابی کو اجاگر کرتا ہے۔ حکومت کو ذمہ داری لیلنی چاہئے اور انصاف ملنا چاہئے۔‘‘

ملکارجن کھڑگے نے کانگریس کے سابق لیڈر بابا کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کا المناک انتقال الفاظ سے باہر صدمہ پہنچانے والا ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور حامیوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انصاف کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور موجودہ مہاراشٹر حکومت کو مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دینا چاہیے۔ مجرموں کو جلد از جلد سزا ملنی چاہیے۔ جوابدہی سب سے اہم ہے۔

قتل کے فوراً بعد مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے کہا تھا کہ اس قتل کے پیچھے جو بھی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سی ایم شندے نے کہا تھا کہ پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ایک کا تعلق اتر پردیش اور ایک کا ہریانہ سے ہے۔ تیسرا ملزم مفرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

این سی پی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا، ’’این سی پی لیڈر، سابق وزیر اور میرے ساتھی بابا صدیقی پر جو کافی عرصے سے مقننہ میں ہیں، ان پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور تکلیف دہ ہے۔ میں حیران ہوں۔ میں اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل جانچ کی جائے گی اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھی پکڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا، ’’بابا صدیقی کے انتقال سے ہم ایک اچھے لیڈر سے محروم ہو گئے ہیں، جنہوں نے اقلیتی بھائیوں کے لیے لڑائی لڑی اور بین مذاہب ہم آہنگی کے لیے کوشش کی۔ ان کا انتقال این سی پی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔‘‘

آپ کو بتا دیں کہ بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کی دیر شام ممبئی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ قاتلوں نے ان کے بیٹے ذیشان کے دفتر کے باہر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago