قومی

Rahul Gandhi On Sikh: سکھوں پر ریمارکس پر تنازعہ میں ایف آئی آر درج، راہل گاندھی نے کہا-‘بی جے پی میرے بیان پر جھوٹ پھیلا رہی ہے’

Rahul Gandhi On Sikh: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے امریکہ میں سکھوں پر دیئے گئے بیان پر بی جے پی حملہ کر رہی ہے۔ اس حوالے سے بی جے پی لیڈروں نے راہل گاندھی کے خلاف ملک کی کئی ریاستوں میں مقدمات بھی درج کرائے ہیں۔ اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ میں دی گئی اپنی تقریر کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کرکے وضاحت دی ہے۔

سکھ مذہب پر اپنے بیان پر راہل گاندھی نے کی وضاحت

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا، “بی جے پی امریکہ میں میرے بیان کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے ہر سکھ بھائی بہن سے پوچھنا چاہتا ہوں… کیا میں نے جو کچھ کہا اس میں کچھ غلط ہے؟ کیا ہندوستان کو ایک نہیں ہونا چاہئے؟ وہ ملک جہاں ہر سکھ اور ہر ہندوستانی بغیر کسی خوف کے اپنے مذہب پر عمل کر سکے؟

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مزید کہا کہ بی جے پی ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ وہ مجھے خاموش کرنے کے لیے بے چین ہے کیونکہ وہ سچائی کو برداشت نہیں کر سکتی، لیکن میں ہمیشہ ان اقدار کے لیے بات کروں گا جو ہندوستان کی تعریف کرتی ہیں… تنوع، مساوات اور محبت میں ہمارا اتحاد۔”

راہل گاندھی نے امریکہ میں کیا کیا؟

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے 10 ستمبر 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں انڈین اوورسیز کانگریس کے ایک پروگرام میں کہا تھا، “لڑائی اس بات پر ہے کہ آیا کسی سکھ کو اپنی پگڑی پہننے کی اجازت دی جائے گی یا ہندوستان میں گرودوارہ جانے کی اجازت ہوگی۔ یہ صرف سکھوں کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ تمام مذاہب کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Jammu Kashmir Assembly Election 2024: ‘جھوٹی تشہیرکرنے میں ہمارے وزیرداخلہ سب سے آگے’، جموں وکشمیر پہنچ کرامت شاہ پر کھڑگے کا بڑا زبانی حملہ

کانگریس رہنما راہل گاندھی کے اس بیان کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی ان پر سکھوں کی توہین کا الزام لگا رہی ہے۔ مرکزی وزیر رونیت سنگھ بٹو نے تو راہل گاندھی کو دہشت گرد تک کہہ دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Farhan-Shibani on Trolling: مسلمان سے شادی کرنے والی اس ہندو اداکارہ کو کیا گیا بدنام، رشتے کو دیا گیا ‘لو جہاد’ کا نام

ریا چکرورتی کے پاڈ کاسٹ میں فرحان اختراوران کی اہلیہ شبانی دانڈیکرآئی تھیں۔ یہاں شبانی…

1 min ago

Fake IPS arrested in Bihar: بہار میں فرضی آئی پی ایس بن کر گھوم رہا تھا نوجوان، جمئی پولیس نے کیا گرفتار

جمئی پولیس نے جس فرضی آئی پی ایس کو گرفتارکیا ہے، اس کا نام متھلیش…

1 hour ago

Two Women Murder Case in Melbourne: میلبورن میں دو خواتین کے قتل کا مقدمہ، 47 سال بعد اٹلی میں اس طرح گرفتار ہوا ملزم

شین پیٹن نے کہا کہ ’’حالانکہ ہمیں ابھی بھی کام کرنا ہے، یہ گرفتاری ایک…

2 hours ago

امریکہ میں وزیر اعظم مودی اور محمد یونس کے درمیان نہیں ہوگی کوئی میٹنگ، بنگلہ دیش نے بتائی یہ وجہ

بنگلہ دیش نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی اورملک کے چیف…

2 hours ago

Tiger Pataudi; The Youngest Test Captain: ٹائیگر پٹودی: ایک آنکھ سے کرکٹ کھیلنے سے لیکر کم عمر ٹیسٹ کپتان بننے تک کا سفر

ٹائیگر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ…

3 hours ago