قومی

Sewerage overflow: ’’جوابدہی کا مطالبہ کریں، ورنہ یہ گندگی ہر دروازے تک پہنچ جائے گی‘‘ دہلی کے سیوریج اوور فلو پر راہل گاندھی کا شدید ردعمل

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائدِ حزب اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں انتظامی ناکامیوں پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے شدید سیوریج اوور فلو کے باعث مبارک پور ڈاباس کے شرما انکلیو علاقے میں پانی بھر جانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ’’لالچ کی وبا‘‘ پھیل چکی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آج ایک عام ہندوستانی کی زندگی بھی اسی طرح عذاب بن چکی ہے جیسی صورتحال دہلی کے اس علاقے میں دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نظام اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے ہاتھ فروخت ہو چکا ہے اور عوام کو کچلا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر سخت پیغام

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا: ’’ہر کوئی ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپا رہا ہے اور مل کر عوام کو روند رہا ہے۔ ملک بھر میں لالچ کی ایک وبا پھیل چکی ہے، جس کی سب سے بھیانک شکل شہروں کی بربادی ہے۔ ہمارا سماج اس لیے مر رہا ہے کہ ہم نے اس گندگی کو ’نیا معمول‘ مان لیا ہے بے حس، خاموش اور لاتعلق۔ جوابدہی کا مطالبہ کریں، ورنہ یہ گندگی ہر دروازے تک پہنچ جائے گی۔‘‘

شرما انکلیو میں سیوریج کا قہر

راہل گاندھی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک مقامی صحافی شرما انکلیو کے بڑے حصے میں سیوریج کے پانی سے بھری سڑکوں اور گلیوں کی حالت دکھاتا نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں مقامی باشندے خود حالات سے نمٹتے دکھائی دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ گزشتہ 6 سے 8 ماہ میں صورتحال مزید بدتر ہو چکی ہے۔ ویڈیو میں مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ گلیوں میں پانی بھرنے کے باعث آمدورفت مشکل ہو چکی ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ مکینوں نے انتظامیہ سے فوری مدد اور نکاسی آب و صفائی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کا دورہ

ادھر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے صدر دیویندر یادو نے کراری اسمبلی حلقہ کا دورہ کیا، جہاں شدید آبی جماؤ نے عوام کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقات کر کے زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Punjab Turban Row: پنجاب میں ’پگڑی‘ پر گھمسان تو یوپی میں کانگریس کی نئی بریگیڈ تیار! جانیے 5 ریاستوں کے انتخابات سے پہلے کیا ہے ہلچل؟

اگلے سال اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ پنجاب…

41 minutes ago

Special Parliament Session: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کی تیاری؟ حلقہ بندی اور خواتین کے ریزرویشن پر ہو سکتا ہے بڑا فیصلہ

پارلیمنٹ کے ستمبر کے آخر میں ممکنہ خصوصی اجلاس کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔…

2 hours ago

UP Politics: یونیفارم بدلی، رنگ بدلا، کیا بدلے گی قسمت؟ اتر پردیش کی سیاست میں ہلچل پیدا کرنے آیا اکھلیش کا نیا روپ

اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی نے اپنی روایتی ’لال ٹوپی‘ کے ساتھ ’نیلا رنگ‘…

2 hours ago

G20 Voice Of Global: عالمی سطح پر ’سوراج‘: گلوبل ساؤتھ کی آواز بن کر کیسے ابھرا بھارت؟ جی 20 سے وائس سربراہی اجلاس تک مکمل تجزیہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ’تزویراتی خودمختاری‘ اور ’سوراج‘ کے تصور…

3 hours ago

Trade in Local Currencies: ڈالر کا دباؤ ختم اور مقامی کرنسی میں تجارت، برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کی قیادت میں بنا نیا عالمی روڈمیپ

برکس (BRICS) کی 18ویں سربراہی کانفرنس میں، بھارت نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے…

4 hours ago