قومی

Rahul Gandhi Press Conference on Election Commission: راہل گاندھی کا دعویٰ- ہریانہ میں 25 لاکھ ووٹوں کی چوری ہوئی، کانگریس 8 سیٹوں پرصرف 22 ہزارسے ہاری

نئی دہلی: بہارمیں جمعرات کے روز (6 نومبر، 2025) کو ہونے والے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے کانگریس کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے ہریانہ میں انتخابی  بے ضابطگیوں کا دعویٰ کیا اور کہا کہ کانگریس کی جیت کو بی جے پی کی جیت میں بدلنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن اور ملک کے جمہوری عمل پرسوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل برباد کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں 25 لاکھ ووٹ چوری ہوئے اور کانگریس 8 سیٹوں پر 22 ہزار ووٹوں سے ہاری۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہریانہ، مہاراشٹر، کرناٹک اور چھتیس گڑھ میں ہم نے ووٹوں کی چوری پکڑی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اعدادوشماردیکھے تو بھروسہ نہیں ہوا۔ آپ بھی یقین نہیں کریں گے۔ اپنی ٹیم کومیں نے بولا کہ پورے اعدادوشمارکوہرذرائع سے ڈبل کراس چیک کیجئے گا۔ واضح رہے کہ ہریانہ میں اکتوبر، 2024 میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے کل 90 سیٹوں میں سے 48 سیٹ حاصل کرکے مسلسل جیت حاصل کی تھی۔ کانگریس کو 37 سیٹیں ملی تھیں۔

یہ نوجوانوں کے مستقبل کا سوال: راہل گاندھی

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان کے نوجوان اسے اچھی طرح سمجھیں کیونکہ یہ آپ کے مستقبل کا سوال ہے۔ میں الیکشن کمیشن اورہندوستان کے جمہوری عمل پرسوال اٹھا رہا ہوں، اس لئے میں اسے 100 فیصد ثبوت کے ساتھ کررہا ہوں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ کانگریس کی بھاری جیت کوہارمیں بدلنے کا ایک منصوبہ بنایا گیا تھا۔ برائے مہربانی ان کے (وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی) چہرے پرمسکان اوراس ’نظام‘ پر دھیان دیں، جس کی وہ بات کررہے ہیں۔ الیکشن کے دو دن بعد ہی ہرکوئی کہہ رہا ہے کہ کانگریس الیکشن میں بڑی جیت حاصل کررہی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ سبھی (ایگزٹ) پول نے کانگریس کی جیت (ہریانہ میں) کی طرف اشارہ کیا تھا۔ دوسری بات جو ہمارے لئے حیران کن تھی، وہ یہ تھی کہ ہریانہ کے انتخابی تاریخ میں پہلی بار ڈاک سے ووٹ حقیقینی ووٹنگ سے الگ تھے۔ ہریانہ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ اس لئے ہم نے سوچا کہ آئیے تفصیل سے جانیں۔ جب میں نے پہلی بار یہ جانکاری دیکھی، جو آپ دیکھنے جا رہے ہیں، تو مجھے اس پر یقین کرنے میں مشکل ہوئی۔ میں صدمے میں تھا… میں نے ٹیم کو کئی بار کراس چیک کرنے کے لئے کہا۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ ہمارے پاس ’ایچ‘ فائلس ہیں اوریہ اس بارے میں ہے کہ کیسے ایک پوری ریاست کوچرا لیا گیا ہے۔ ہمیں شبہ تھا کہ یہ انفرادی حلقوں میں نہیں، بلکہ ریاستی اورقومی سطح پرہورہا ہے۔ ہمیں ہریانہ میں ہمارے امیدواروں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ غلط ہے اورکام نہیں کررہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ان کی ساری پیشین گوئیاں الٹی ہوگئیں۔ ہم نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر میں اس کا تجربہ کیا تھا، لیکن ہم نے ہریانہ پر توجہ مرکوز کرنے اور وہاں جو کچھ ہوا تھا، اس کے بارے میں تفصیل سے جاننے کا فیصلہ کیا۔

25 لاکھ ووٹ چوری ہوئے

راہل گاندھی نے ہریانہ میں 25 لاکھ ووٹوں کی چوری کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس میں 5.21 لاکھ نقلی رائے دہندگان، 93,174 غیر قانونی رائے دہندگان اور 19.26 لاکھ بلک ووٹرزشامل ہیں۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں ایک ہی تصویر والے دو بوتھوں پر ایک ہی شخص کو 223 ووٹ ملے، اس لئے الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج برباد کردیئے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

10 minutes ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

2 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

3 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

4 hours ago