قومی

Rahul Gandhi On Smriti Irani: ’اسمرتی ایرانی کے خلاف نہ کریں غیرمہذب زبان کا استعمال‘، راہل گاندھی کی کانگریس لیڈران کو سخت وارننگ

Rahul Gandhi On Smriti Irani: سابق مرکزی وزیراوربی جے پی لیڈراسمرتی ایرانی نے فحش اورغیر مہذب تبصرہ کرنے والوں کووارننگ دی ہے۔ رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ ایسا بالکل نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں جیت ہارہوتی ہے، لیکن کسی کی توہین کرنا طاقت کی نہیں کمزوری کی علامت ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے کانگریس لیڈران کوبھی خبردارکیا کہ کوئی بھی لیڈراسمرتی ایرانی کے بارے میں اچھا یا برا نہ کہے۔ کانگریس لیڈرنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا ”زندگی میں ہارجیت تو ہوتی رہتی ہے۔ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ محترمہ اسمرتی ایرانی یا کسی دیگر لیڈر کے تئیں توہین آمیز زبان کا استعمال کرنے اور برا برتاؤ کرنے سے بچیں۔ لوگوں کی توہین کرنا اور ان کی بے عزتی کرنا کمزوری کی نشانی ہے، نہ کہ مضبوطی کی۔ “

راہل گاندھی نے کیوں کہی یہ بات؟

دراصل، اترپردیش کی امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے ہرانے کے بعد اسمرتی ایرانی کوسوشل میڈیا پرمسلسل ٹرول کیا جا رہا تھا۔ اس سیٹ سے کانگریس لیڈرکشوری لال شرما نے انہیں بڑے فرق سے ہرایا۔ اس سے پہلے والے لوک سبھا الیکشن 2019 میں اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کوہرایا تھا۔ اس بارجب اسمرتی ایرانی امیٹھی سے ہارگئیں توانہیں ٹرول کیا جانے لگا۔ ساتھ ہی ان کے بنگلہ خالی کرنے سے متعلق بھی انہیں نشانے پرلیاگیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Farewell to Dr. Shams Equbal from the staff of NCPUL: قومی اردو کونسل کے اسٹاف کی جانب سے ڈاکٹر شمس اقبال کو الوداعیہ

ڈاکٹر شمس اقبال نے کونسل کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ…

1 hour ago

Explained: بھارت کے کن انتخابات میں آج بھی بیلٹ پیپر استعمال ہوتے ہیں اور کیوں؟

ای وی ایم کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کا ملاپ، سیاسی…

2 hours ago