قومی

Nitin Gadkari Big Statement On Caste Politics: جو کرے گا ذات کی بات، اس کو ماروں گا زور سے لات،ذات پرستی کی سیاست ملک کی ترقی کو تباہ کردیتی ہے:نتن گڈکری

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ذات پات کی سیاست کرنے والے لیڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔ گڈکری نے ایک پروگرام میں کہا کہ مہاراشٹر میں اس وقت ذات پات کی سیاست ہو رہی ہے۔ میں کسی بھی قسم کی ذات پرستی میں یقین نہیں رکھتا اور جو بھی اس کے بارے میں بات کرے گا میں اسے  زور سے لات ماروں گا۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ میرے حلقے میں تقریباً 40 فیصد مسلمان ہیں۔ میں نے انہیں پہلے ہی بتا دیا تھا کہ میں آر ایس ایس کا آدمی ہوں اور  ہاف چڈی والا ہوں۔ یہی نہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کو ووٹ دینے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔ گڈکری نے کہا کہ میں ان کے لیے کام کروں گا جو مجھے ووٹ دیتے ہیں اور میں ان کے لیے بھی کام کروں گا جو ووٹ نہیں دیتے۔

ذات کی بنیاد پر کوئی بھی شخص عظیم نہیں بنتا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نتن گڈکری نے کہا کہ کوئی بھی شخص ذات کی بنیاد پر عظیم نہیں بنتا۔ غربت، بھوک اور روزگار سب کے لیے ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ چاہے وہ سلنڈر ہو یا کوئی اور چیز، اگلی اور پچھڑی ذات کے لوگ اسے ایک ہی قیمت پر خریدتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گڈکری نے کہا کہ ہندو اور مسلمان ایک ہی قیمت پر پٹرول خریدتے ہیں۔

ذات پرستی ترقی کو تباہ کرتی ہے

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ مہاراشٹر میں اس وقت ذات پات پرستی بڑھ رہی ہے اور یہ ترقی کو تباہ کرنے والی ہے۔ تمام سیاسی قائدین اس بات سے باخبر رہیں اور فرقہ واریت کو پروان چڑھائے بغیر عوامی خدمت اور ترقی کی سیاست کریں۔ مہاراشٹر میں 6 ہزار کروڑ روپے خرچ کرکے رنگ روڈ بنائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت ملک کی بڑے پیمانے پر ترقی کر رہی ہے۔ قائدین اور کارکنان عوام کی ضروریات کو سمجھیں اور انہیں پورا کریں۔ تب ہی عوام ووٹ کی صورت میں انہیں نوازیں گے۔

آپ کو بتادیں کہ اس سال مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اسمبلی کی مدت 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ ریاست میں 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے اکتوبر-نومبر کے مہینے میں انتخابات ہوں گے۔ گزشتہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو 105، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو 54 اور کانگریس کو 44 سیٹیں ملی تھیں۔ تاہم انتخابات کے بعد ریاست میں کافی سیاسی بے چینی پھیل گئی تھی۔ انتخابات کے بعد شیوسینا نے این ڈی اے سے الگ ہو کر این سی پی-کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت بنائی۔ شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے وزیر اعلیٰ بن گئے۔ اس کے بعد جون 2022 میں شیوسینا میں اندرونی اختلافات پیدا ہو گئے۔ ایکناتھ شندے 40 ایم ایل اے کے ساتھ الگ ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے بی جے پی کی حمایت سے ریاست میں حکومت بنائی اور وزیراعلیٰ بنے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago