بھارت ایکسپریس۔
Rahul Gandhi Defamation Case: مودی سرنیم ہتک عزت معاملے میں سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو بڑی راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے راہل گاندھی کی سزا پر روک لگائی ہے۔ جج نے راہل گاندھی کو راحت دیتے ہوئے کہا، ہم شیسنس کورٹ میں اپیل زیرالتوا رہنے تک راہل گاندھی کو قصوروار قرار دیئے جانے پر روک لگا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ سے راہل گاندھی کو راحت ملنے پر کانگریس نے کہا کہ یہ نفرت کے خلاف محبت کی جیت ہے۔ ستیہ میو جیتے- جے ہند۔
راہل گاندھی سے متعلق یہ خبر اس لئے کافی زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ان کی لوک سبھا رکنیت بحال کی جائے گی۔ اس معاملے پر پورے ملک میں سیاست گرم ہوگئی ہے۔ ایک طرف کانگریس اوراپوزیشن جماعتوں میں زبردست جوش وخروش دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں بی جے پی کے لئے مایوسی کی بات ہے۔ دراصل مودی سرنیم معاملے میں سورت کی سیشنس کورٹ نے راہل گاندھی کو 2 سال کی سزا سنائی گئی تھی، جو اس طرح کے معاملوں کی زیادہ سے زیادہ سزا ہوتی ہے۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے زیادہ سے زیادہ سزا کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ راہل گاندھی کو ملی راحت بہت سیاسی اہمیت کی حامل ہے۔ اب کانگریس کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ یہ نفرت پر محبت کی جیت ہے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی کیا الیکشن لڑسکتے ہیں؟ اس پربھی تعطل برقرار تھا۔ اگران کی یہ سزا برقرار رہتی تو آنے والے 2 الیکشن تک وہ نااہل ہی رہتے۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ سزا پر روک راہل گاندھی کے لئے نہ صرف راحت کی خبر ہے بلکہ انڈین نیشنل ڈیولیمپنٹل انکلوسیو الائنس (’انڈیا‘) نام سے بنائے گئے اپوزیشن اتحاد کے لئے بڑی خبر ہے۔
جسٹس گوئی نے کہا- ٹرائل جج نے زیادہ سے زیادہ سزا دی
سپریم کورٹ کے جج جسٹس گوئی نے پوچھا کہ لیکن ٹرائل جج نے زیادہ سے زیادہ سزا دی ہے۔ اس کی وجہ بھی تفصیل سے نہیں بتائی گئی ہے۔ جسٹس گوئی نے مزید کہا کہ ایسی سزا دینے سے صرف ایک شخص کا ہی نہیں بلکہ پورے انتخابی حلقہ کا اختیارمتاثرہو رہا ہے۔ ٹرائل جج نے لکھا ہے کہ رکن پارلیمنٹ ہونے کی بنیاد پر ملزم کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کافی نصیحت بھی دی گئی ہے۔ گجرات سے ان دنوں کافی دلچسپ فیصلے آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Nuh Violence: نوح ایس پی ورون سنگلا کا ٹرانسفر، 176 افراد کی گرفتاری، گئو رکشک بٹو بجرنگی کے خلاف فرید آباد میں ایف آئی آر درج
مہیش جیٹھ ملانی نے کہا کہ رافیل معاملے میں بھی راہل گاندھی نے”چوکیدار چور ہے‘‘ کہا تھا۔ بعد میں انہوں نے عدالت میں یہ جواب دیا تھا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جوش میں ایسا بول گئے۔ یعنی تب بھی سیدھے غلطی ماننے کے بجائے اس پرترک دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ آخرکار کورٹ کی پھٹکارکے بعد انہوں نے بلا شرط معافی مانگی تھی۔
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…