قومی

Rahul Gandhi Convicted: مودی ’سرنیم‘ تنازعہ پر 2 سال کی جیل کی سزا پر راہل گاندھی نے کہا- ’سچائی میرا خدا ہے‘

Rahul Gandhi Convicted: کانگریس کے سابق صدراوروائناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کوآج گجرات کی سورت کورٹ نے ہتک عزت کے ایک معاملے میں دو سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ سزا ملنے کے بعد راہل گاندھی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ’سچائی میرا خدا ہے‘ (ستیہ میرا بھگوان ہے)۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ایک کوٹ کو شیئرکیا ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا، میرا مذہب سچائی اورعدم تشدد پر مبنی ہے۔ سچائی میرا خدا ہے، عدم تشدد اسے پانے کا ذریعہ۔ سورت کورٹ نے ان کو مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں قصوروار پاتے ہوئے 15 ہزار روپئے کے جرمانے کے ساتھ دو سال قید کی سزا سنائی۔ حالانکہ ان کو عدالت سے ہی ضمانت مل گئی، لیکن ان کی لوک سبھا میں رکنیت سے متعلق خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہی یہ بڑی بات

راہل گاندھی کو 2 سال کی سزا سنائے جانے کے بعد پورے ملک کے لیڈران کا ردعمل آنے لگا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی نے کہا، ڈری ہوئی اقتدار کی پوری مشینری سام، دام، دنڈ، بھید لگاکر راہل گاندھی کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، راہل گاندھی سچ بولتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں، سچ بولتے رہیں گے اور ملک کے لوگوں کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ سچائی کی طاقت اور کروڑوں ملک کے باشندوں کا پیار ان کے ساتھ ہے۔

 

ختم ہوسکتی ہے لوک سبھا کی رکنیت

عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کسی بھی عوامی نمائندہ کو 2 سال کی سزا ملنے پر اس کی رکنیت ختم ہونے کا التزام ہے۔ اس طرح سے ان کی رکنیت ختم ہوسکتی ہے۔ حالانکہ ان کی رکنیت ختم ہونے سے متعلق ابھی تھوڑی مہلت ہے کیونکہ سورت کورٹ کے ذریعہ سزا سنائے جانے کے بعد ان کو 30 دنوں کی مہلت ہے۔ اس 30 دن کے اندر وہ اعلیٰ عدالت میں اپیل کرسکتے ہیں۔ اسی لئے ان کو آج عدالت سے ضمانت بھی مل گئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس 

Bharat Express

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نتائج سے قبل ایم وی اے میں ہلچل تیز، جینت پاٹل اور بالا صاحب تھوراٹ نے ادھو ٹھاکرے سے کی ملاقات ، متعدد امور پر ہوئی بات

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…

57 minutes ago