قومی

Ashok Gehlot on Rahul Gandhi Disqualification: راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کئے جانے پر وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا- تانا شاہی کی ایک اور مثال

Rahul Gandhi News: کانگریس لیڈر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ رہے راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم ہونے کے بعد راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا- راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کرنا تانا شاہی کی ایک اور مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ملک کی آواز ہیں، جو اس تانا شاہی کے خلاف اب اور مضبوط ہوگی۔

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کرنا تانا شاہی کی ایک اور مثال ہے۔ بی جے پی یہ نہ بھولے کہ یہی طریقہ انہوں نے اندرا گاندھی کے خلاف بھی اپنایا تھا اور منہ کی کھانی پڑی تھی۔ راہل گاندھی ملک کی آواز ہیں، جو اس تانا شاہی کے خلاف اب مزید مضبوط ہوگی۔

ایک دیگر ٹوئٹ میں اشوک گہلوت نے کہا- بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی نے مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی اور تشدد کا موضوع اٹھایا۔ ان پر دھیان دینے کی جگہ بی جے پی حکومت راہل گاندھی کے خلاف  جابرانہ قدم اٹھا رہی ہے۔

جے رام رمیش اور پرینکا گاندھی نے کیا ٹوئٹ

کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے لوک سبھا سکریٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد کہا کہ ہم اس لڑائی کو قانونی اور سیاسی طریقے سے لڑیں گے۔ ہم نہ خاموش رہیں اور نہ ہی گھبرائیں گے۔

راہل گاندھی کی رکنیت ختم کئے جانے کے بعد پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیرو مودی گھوٹالہ 14,000 کروڑ، للت مودی گھوٹالہ 425 کروڑ، میہل چوکسی گھوٹالہ 13,500 کروڑ، جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا، بی جے پی ان کے بچاو میں کیوں اتری ہے؟ جانچ سے کیوں بھاگ رہی ہے؟ جو لوگ اس پر سوال اٹھا رہے ہیں، ان پر مقدمے لادے جاتے ہیں۔ کیا بی جے پی بدعنوانوں کی حمایت کرتی ہے؟

کیا ہے پورا معاملہ

سورت کی ایک عدالت نے مودی سرنیم سے متعلق تبصرہ پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف سال 2019 لوک سبھا الیکشن میں دیئے گئے بیان سے متعلق مجرمانہ ہتک عزت کے ایک معاملے میں انہیں کل (جمعرات) کو دو سال کی جیل کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے بعد سے ہی راہل گاندھی پر لوک سبھا کی رکنیت کے لئے نا اہل ٹھہرائے جانے کا خطرہ منڈلانے لگا تھا۔ آخر کار لوک سبھا سکریٹریٹ نے آج نوٹیفکیشن جاری کرکے ان کی رکنیت منسوخ کردی۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

49 mins ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

1 hour ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

12 hours ago