ٹرانس جینڈر کی زندگی کتنی پریشانیوں سے بھری ہوتی ہے، سمجھ پانا بڑا مشکل ہوتا ہے، لوگ ان کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ میں یا کہنا چاہتا ہوں، اکثر ہم ریڈ لائٹ پر ان لوگوں مختلف انداز میں لوگوں سے پیسے مانگتے ہوئے دیکھتے ہیں۔۔ یہ روزی روٹی کے لئے غلط راہ پر چلنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔کیا اس کی وجہ ہم ہیں؟
یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ٹرانس جینڈر فلائٹ اٹینڈنٹ Kayleigh Scott نے سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ پوسٹ کرنے کے بعد دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق، 25 سالہ کیلی اسکاٹ نے پیر کو کولوراڈو میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ کیلی اسکاٹ نے مرنے سے پہلے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک پوسٹس پر دوستوں اور اہل خانہ کے لیے پوسٹ (پیغامات) لکھا۔ پوسٹ میں پرانی یادوں کو شیئر کرتے ہوئے فوٹو بھی شئیر کیں، اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ” ہمارے ذریعہ شئیر کی گئی اچھی یادوں کو یاد رکھنا “۔
کیلی اسکاٹ فیس بک پوسٹ
کیلی اسکاٹ نے پوسٹ میں لکھا جیسا کہ میں اپنی آخری سانس لے رہی ہوں، میں اس زندگی سے چھٹکارا پانا چاتہی ہوں، میں ہر کسی سے معافی مانگنا چاہتی ہوں، مجھے افسوس ہے کہ میں مضبوط نہیں ہوپائی ہوں، مجھے دکھ ہے کہ میں اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوپائی ہوں، میں خود کو بہتر نہیں بنا پائی ہوں، جس کی وجہ سے مجھے یہ سخت قدم لینا پڑرہا ہے۔ پوسٹ میں اسکاٹ نے اپنے چاہنے والوں کا نام بھی لیا اور معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو دوسری زندگی میں ملوں گی۔
ماں نے خذباتی پوسٹ کیا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسی دوران فلائٹ اٹینڈنٹ کی والدہ اینڈریا سلویسٹرو نے تصدیق کی کہ بیٹی نے پوسٹ کرنے کے بعد خودکشی کی ہے۔ اسکاٹ کی والدہ نے بھی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تمہیں اپنی بیٹی ہونے پر بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔ تم نے اپنی زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اس پر مجھے فخر۔ آپ کی مسکراہٹ بہت ہی خوبصورت تھی، آپ کی ہنسی بہت پیاری تھی۔ تمہارا دل اتنا بڑا تھا کہ جتنا ہم میں سے کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا تھا۔”
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…