قومی

Attempt to bully India: ہندوستان کو دھونس دینے کی کوشش کررہا ہے امریکہ،معاشی بلیک میلنگ کررہا ہے ٹرمپ:راہل گاندھی

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ہندوستان پر ٹیرف بم پھوڑ ا ہے اور 25 فیصد کا اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس طرح اب تک کا ہندوستان امریکہ کے تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔اب اس پر امریکہ اور ہندوستان دونوں ملکوں میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔کانگریس کے سینئر رہنما اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہندوستانی اشیاءپر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،اور اسے “معاشی بلیک میلنگ” اور “ہندوستان کو غیر منصفانہ تجارتی معاہدے میں دھکیلنے کی کوشش” قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے بدھ کے روز ہندوستان کے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی سزا کے طور پر ہندوستانی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا، اور اس سے پہلے اعلان کردہ ٹیرف کے نفاذ سے صرف 14 گھنٹے قبل ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔ہندوستان نے بدھ کے روز ٹرمپ کے ہندوستان پر ٹیرف کو 50 فیصد تک بڑھانے کے فیصلے کا جواب دیا، جب وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے اعلان کیا کہ نئی دہلی اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے “تمام ضروری اقدامات” کرے گی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے روس کے ساتھ تیل کی تجارت جاری رکھنے کی وجہ سے ہندوستان کو سزا دیتے ہوئے نئی دہلی پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا۔ ایم ای اے نے اس اقدام کو “غیر منصفانہ، غیر معقول اور ناقابل قبول” قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago