-بھارت ایکسپریس
Congress Bharat Jodo Yatra: بھارت جوڑو یاترا کے اختتام کے بعد دہلی واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے حامیوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ان کے دہلی واقع رہائش گاہ کے گیٹ سجا دیئے گئے تھے اور اس کے سامنے بیرکیڈنگ کردی گئی تھی۔ کانگریس لیڈر جیسے ہی اپنی رہائش گاہ کے گیٹ پر پہنچے، ان کے حامیوں نے خوب نعرے بازی کی۔
کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں تختیاں تھیں تو کچھ کے پاس گلدستہ تھا۔ راہل گاندھی رک گئے اوربیریکیڈ کے پاس ایک اونچے اسٹیج پرچڑھ گئے اور اپنے حامیوں سے ملے۔ انہیں ان سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کا اختتام کرچکے ہیں۔ یاترا کی شروعات 7 ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے ہوئی تھی، جوکہ 30 جنوری 2023 کو جموں وکشمیر میں ختم ہوئی۔
راہل گاندھی کہاں کہاں چلے؟
اس دوران راہل گاندھی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو ریاستوں سے گزرے۔ راہل گاندھی نے اپنی ‘بھارت جوڑو یاترا’ سے متعلق کہا کہ ان کی یہ یاترا بے روزگاری، مہنگائی، نفرت، تشدد وغیرہ معاشرے کو توڑنے والے بزدلوں کے خلاف ہے۔ اپنی اس پوری یاترا کے دوران راہل گاندھی نے 3,570 کلو میٹر کی دوری پیدل ہی طے کی۔ یاترا کا اختتام کرتے ہوئے راہل گاندھی نے دہلی واقع اپنی رہائش گاہ پر واپس لوٹے، جہاں لوگوں نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر استقبال کیا۔ کانگریس حامیوں نے کانگریس زندہ آباد، راہل گاندھی زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئے نظرآئے۔ وہیں راہل گاندھی نےکارکنان سے ہاتھ ملاکر گلے لگایا۔
-بھارت ایکسپریس
لوک سبھا انتخابات کے بعد سے اپوزیشن پارٹیوں کا انڈیا بلاک بکھرتا نظر آ رہا…
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے 16 جنوری 2016 کو اسٹارٹ اپ…
ڈاکٹر پرمود آنند تیواری کے مطابق کالی مرچ گرم نوعیت کی ہوتی ہے اور اس…
آگ نے لاس اینجلس کے مرکز کے شمال میں 25 میل (40 کلومیٹر) کے گنجان…
اتر پردیش کو سب سے زیادہ 31,039.84 کروڑ روپے ملے، اس کے بعد بہار کو…
چین میں انسانی میٹاپنیووائرس (HMPV) کی وجہ سے اس بیماری کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔…