قومی

Bharat Express Chairman Upendra Rai Meets BJP Leader Shiv Parkash: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے بی جے پی کے تنظیمی قومی جنرل سکریٹری شیو پرکاش کو لانچنگ پروگرام میں مدعو کیا

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے منگل کو بی جے پی کے قومی تنظیمی جنرل سکریٹری شیو پرکاش سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی کے قومی تنظیمی جنرل سکریٹری کو  ’بھارت ایکسپریس‘  کے مقصد ‘ستیہ، ساہس، سمرپن’ سے واقف کرایا۔ ساتھ ہی سینئر صحافی اوپیندر رائے نے انہیں آئندہ یکم فروری کو لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا۔ اس دوران سینئر صحافی اوپیندر رائے نے شیو پرکاش کو بھارت ایکسپریس نیوز چینل کا وژن دستاویز پیش کیا۔

اس کے پہلے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے وڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور جل شکتی کے مرکزی وزیرمملکت پرہلاد سنگھ پٹیل سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے مرکزی وزیر مملکت کو  ’بھارت ایکسپریس‘ کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں بطور مہمان مدعو کیا۔ ساتھ ہی سینئر صحافی اوپیندر رائے نے انہیں ’بھارت ایکسپریس‘ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویز پیش کیا۔

اس سے قبل، سینئرصحافی اوپیندر رائے نے آج نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ اوران کے شوہررکن اسمبلی راجیشورسنگھ سے ملاقات کی تھی۔ جبکہ گزشتہ روز سابق مرکزی وزیراور بی جے پی کے سینئر لیڈر پرکاش جاوڈیکر، مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر، مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری، مرکزی وزیرمملکت شانتنو ٹھاکراوردہلی پردیش کے سابق صدر ورکن پارلیمنٹ منوج تیواری وغیرہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس دوران سینئرصحافی اوپیندررائے نے انوراگ ٹھاکراورمنوج تیواری کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے اپنے نیوزچینل بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں مہمان خصوصی کے طور پرمدعو کیا تھا۔ ساتھ ہی انہیں ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویزپیش کیا تھا۔ انہیں کمار وشواس کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کی تھیں۔

اوپیندررائے کی قیادت میں یکم فروری کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخباراورڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

40 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago