بھارت ایکسپریس۔
پارلیمنٹ میں صدرجمہوریہ کے اظہارتشکرتحریک پرخطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے کہا کہ اسلام میں لکھا ہوا ہے کہ ڈرنا منع ہے۔ اس لئے نہ ڈرنا چاہئے اور نہ ڈرانا چاہئے۔ انہوں نے اس کے بعد ایوان میں گرونانک دیو کی تصویردکھائی اور واہے گرو جی فتح کا نعرہ لگایا۔ راہل گاندھی نے ابھے مدرا کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس پارٹی کے نشان کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیوجی ہمارے اورکانگریس کے لئے ایک تحریک ہیں۔
وزیراعظم مودی پرطنز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ خدا براہ راست پی ایم مودی کی روح سے بات کرتا ہے۔ ہم جاندارہیں، لیکن پی ایم غیرحیاتیاتی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ گاندھی جی مرگئے، لیکن گاندھی جی کبھی نہیں مریں گے، وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ کانگریس نے کہا کہ سبھی گرنتھوں میں عدم تشدد کی بات کہی گئی ہے۔ سبھی نے عدم تشدد کی بات کی، سبھی نے ڈرمٹانے کی بات کہی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ گرونانک کی تصویر میں بھی ابھے مدرا دکھائی دیتی ہے اور وہ بھی کہتے ہیں کہ ڈرو مت۔ راہل گاندھی نے کہا کہ گرونانک دیو افغانستان تک گئے، لیکن کسی نے تشدد نہیں کیا۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے عیسیٰ مسیح تک کی تصویر دکھائی اورکہا کہ یہاں بھی آپ کو عیسیٰ مسیح کی تصویر نظرآئے گی اور وہ بھی یہ کہتے ہیں کہ ڈرومت۔
راہل گاندھی نے اپنے خطاب سے پہلے بھگوان شیو کی تصویر دکھائی۔ اس پراسپیکر اوم برلا نے انہیں ٹوکا اورکہا کہ ضوابط کے تحت یہ مناسب نہیں ہے۔ اس پر انہوں نے کہا، ”تصویر کے ذریعہ میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ شیوجی سے کبھی نہین ڈرنے کی طاقت ملتی ہے۔ شیوجی سے ہمیں سچائی سے کبھی پیچھے نہیں ہتے کی تحریک ملتی رہی ہے۔ بایں ہاتھ میں شیو جی کا ترشول عدم تشدد کی علامت ہے۔ جبکہ داہنے ہاتھ میں ہوتا ہے تو یہ تشدد کی علامت ہوتا۔ سچائی، ہمت اورعدم تشدد ہماری طاقت ہیں۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…