قومی

Rahul Gandhi Poonch Visit: جموں وکشمیرکے پونچھ پہنچے راہل گاندھی، پاکستان حملے کے متاثرہ خاندانوں سے کی ملاقات

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈراورکانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی آج ہفتہ کے روز(24 مئی، 2025) کوجموں وکشمیرکے پونچھ پہنچے ہیں۔ پونچھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل علاقہ ہے، جہاں آپریشن سندورکے بعد پاکستانی فوج نے زبردست فائرنگ کی تھی، جس میں کئی شہریوں کی موت ہوگئی تھی۔ راہل گاندھی نے پاکستانی فوج کی گولہ باری میں جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جلد ہی حالات معمول پرآئیں گے۔

راہل گاندھی نے پونچھ کے ایک اسکول کا دورہ کیا اورسرحد پارسے گولہ باری سے متاثرہ طلبا وطالبات سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا، ”آپ نے خطرہ اورتھوڑی خطرناک صورتحال دیکھی ہے، لیکن تشویش نہ کریں۔ سب کچھ معمول پرآجائے گا۔ اس پریشانی سے نمٹنے کا آپ کا طریقہ یہ ہونا چاہئے کہ آپ خوب پڑھائی کریں اورخوب کھیلیں اوراسکول میں بہت سارے دوست بنائیں۔”

کانگریس رکن پارلیمنٹ اپنے دورے کے دوران جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا اوروزیراعلیٰ عمرعبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ جموں وکشمیرکانگریس کے صدرطارق حمید کرّا نے راہل گاندھی کے پونچھ دورے پرکہا، ”سب سے زیادہ نقصان پونچھ میں ہوا ہے۔ راہل گاندھی آج لوگوں سے ملاقات کرنے یہاں آرہے ہیں۔ وہ ان بڑے اداروں میں جائیں گے، جنہیں گولہ باری میں نقصان پہنچا ہے۔ جن بچوں کی گولی باری میں موت ہوئی ہے، ان کے گھربھی وہ جائیں گے۔”

پاکستانی فوج نے سیزفائر کی خلاف ورزی کی

آپریشن سندورکے بعد پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ اس دوران انہوں نے براہ راست عام شہریوں کونشانہ بنایا۔ پاکستانی فوج نے اسکولوں، گھروں اورمذہبی مقامات پرجان بوجھ کرگولہ باری اورمورٹارداغے، جس کی وجہ سے پونچھ کے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ پاکستانی گولہ باری سے متعدد افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے۔ اس دوران صرف پونچھ میں 7 سے 10 مئی کے درمیان 13 اموات ہوئیں۔ اس میں 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس بحران نے ہزاروں شہریوں کولائن آف کنٹرول (ایل اوسی) اوربین الاقوامی سرحد سے نقل مکانی کرنے پرمجبورکردیا ہے، جنہیں اب سرکاری امدادی کیمپوں میں پناہ لینا پڑرہا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago