قومی

Budget Session 2026: راہل گاندھی نے پھر اٹھایا ڈوکلام کا معاملہ، لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ، کارروائی 3 بجے تک ملتوی

Parliament Budget Session 2026:  آج پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن 2026 کا پانچواں دن ہے، جس میں صدرجمہوریہ دروپدی مرموکے خطاب پربحث ہونی ہے، لیکن آج بھی ایوان میں کافی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ لوک سبھا میں راہل گاندھی صدرجمہوریہ کے خطاب پربحث میں حصہ لیتے ہوئے چین کا موضوع اٹھا رہے ہیں اورحکومت کی پالیسیوں پرسوال اٹھا رہے ہیں، اس کی وجہ سے لوک سبھا اسپیکرکی طرف سے انہیں بولنے سے روکا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوک سبھا کی کارروائی مسلسل ملتوی ہورہی ہے۔

مجھے بولنے سے کیوں روکا جا رہا ہے: راہل گاندھی نے پوچھا سوال

لوک سبھا میں بولتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ”صدرجمہوریہ کے خطاب میں ایک بہت ہی اہم موضوع قومی سلامتی سے متعلق ہے۔ پاکستان، چین اورہمارے درمیان تعلقات سے متعلق ایک بہت ہی اہم نکتہ ہے، جس کی میں نے تصدیق کی ہے۔ اس میں وزیراعظم کے ردعمل کا ذکرہے۔ ہمارے صدرجمہوریہ کا خطاب ہندوستان کے موجودہ مستقبل کے راستے سے متعلق تھا۔ عالمی اسٹیج پر، بین الاقوامی معاملوں کا اہم موضوع چین اورامریکہ کے درمیان جدوجہد کا ہے۔ یہ ہمارے صدرجمہوریہ کی تقریرکا مرکزی پہلوہے۔ میں بس اتنا کہہ رہا ہوں کہ مجھے چین اور ہندوستان کے درمیان جو کچھ ہوا اوراس پرہمارے وزیراعظم کا کیا ردعمل تھا، اس پربولنے دیجئے۔ مجھے کیوں روکا جا رہا ہے؟”

بھارت-امریکہ ٹریڈ ڈیل پرحکومت-اپوزیشن آمنے سامنے

اس سے قبل، بھارت-امریکہ ٹریڈ ڈیل سے متعلق وزیراعظم نریندرمودی اورحکومت پرتنقید کرنے کی کوشش کررہے کانگریس اوردیگراپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے منگل کے روزلوک سبھا میں ہنگامہ کیا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے کچھ منٹ بعد ہی دوپہر12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ کارروائی شروع ہونے کے بعد بھی ہنگامہ جاری رہا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی 2 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ اس کے بعد راہل گاندھی 2 بجے پھربولنے کے لئے کھڑے ہوئے، توانہوں نے ایک بارپھرچین کا موضوع اٹھایا۔ اس پرکرن رجیجونے اعتراض ظاہرکیا اورراہل گاندھی کوبولنے سے روکا گیا۔ ہنگامہ ہوا اورایوان کی کارروائی کوملتوی کردیا گیا۔ آپ کوبتا دیں کہ 11 بجے ایوان کی میٹنگ شروع ہونے پرلوک سبھا اسپیکراوم برلا نے سابق رکن پارلیمنٹ سروپ سنگھ ہریا نائک کی رحلت کی اطلاع دی اوراراکین نے کچھ کچھ لمحے تک خاموش رہ کرسابق رکن پارلیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایوان شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی

اس کے بعد اسپیکرنے جیسے ہی وقفہ سوال شروع کرایا، کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکرکے سامنے آگئے۔ وہ بھارت-امریکہ ٹریڈ ڈیل کا موضوع اٹھاتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ شورشرابے کے درمیان ہی وزیرمملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے ایک رکن کے سپلیمنٹری سوال کا جواب دیا۔ اسپیکراوم برلا نے اپوزیشن اراکین سے کارروائی چلنے دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “کیا وقفہ سوالات کے دوران منظم طریقے سے آسن کے قریب آنے اورنعرے لگانے کا کوئی جوازہے؟ یہ اراکین کا وقت ہے۔ اراکین پارلیمنٹ اس دوران حکومت کوجوابدہ ٹھہراتے ہوئے سوال اٹھاتے ہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

8 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

31 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago