قومی

Raghav Chadha Suspension: سپریم کورٹ کے حکم پر معطلی معاملے پر عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے چیئرمین سے مانگی معافی، جانئے پورا معاملہ

Raghav Chadha Suspension: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھوچڈھا نے راجیہ سبھا سے معطلی کے معاملے میں سپریم کورٹ سے ملے حکم کے تحت جمعہ (24 نومبر) کے روز چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین جگدیپ دھنکھڑسے معافی مانگ لی۔ سالسٹر جنرل تشارمہتا نے عدالت کو یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک بارپریویلیج کمیٹی (استحقاق کمیٹی) کے سامنے بھی پیش ہونا پڑسکتا ہے۔

پورے معاملے کی آئندہ سماعت یکم دسمبرکو ہوگی۔ دراصل، سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کے دوران عام آدمی پارٹی کے لیڈرراگھو چڈھا سے کہا تھا کہ وہ چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ سے مل کرمعافی مانگ لیں۔ اس کے بعد چیئرمین غوروخوض کریں گے۔

راگھو چڈھا نے کیا کہا تھا؟

سپریم کورٹ کے حکم پرراگھوچڈھا نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایکس (ٹوئٹر) پرپوسٹ کرکے لکھا تھا، ”عدالت کا حکم ہے کہ میں راجیہ سبھا کے چیئرمین (جگدیپ دھنکھڑ) سے ذاتی طور پرملاقات کروں۔ اس کو دیکھتے ہوئے اوراپنے حکم سے متعلق چیئرمین کے ساتھ جلدازجلد میٹنگ کرنے کے لئے وقت مانگا ہے۔“

معاملہ کیا ہے؟

افسران کی ٹرانسفراورپوسٹنگ سے متعلق دہلی سروس بل سے متعلق راگھوچڈھا پرالزام ہے کہ انہوں نے ایک تجویزمیں کچھ اراکین پارلیمنٹ کے نام بغیران کی رضامندی کے جوڑدیئے ہیں۔ پارلیمنٹ سیشن کے دوران 11 اگست کو راگھو چڈھا کوکئی اراکین پارلیمنٹ کے فرضی دستخط کے الزام میں راجیہ سبھا سے معطل کردیا گیا تھا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago