قومی

Punjab Congress Politics: پنجاب کانگریس میں ذات پات سے متعلق ہنگامہ… دہلی میں ہائی کمان کی میٹنگ، سابق وزیراعلیٰ آمنے سامنے

پنجاب کانگریس کے اندرجاری تنازعہ سے متعلق آج دہلی میں ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ کانگریس ہائی کمان نے پنجاب سے کئی سینئرلیڈروں کوطلب کیا ہے۔ یہ میٹنگ اصل میں 23 جنوری کوہونی تھی۔ پنجاب کانگریس کے لیڈرکانگریس کے سینئرلیڈرراہل گاندھی، صدرملیکا ارجن کھڑگے اورکے سی وینوگوپال سے ملاقات کریں گے۔ پنجاب کانگریس کے صدرامریندر سنگھ راجا وڈنگ، اپوزیشن لیڈردھیرپرتاپ سنگھ باجوا، پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی، وجے اِندرسنگلا اورامبیکا سونی کوہائی کمان نے مدعوکیا ہے۔ اس اہم میٹنگ میں پنجاب کانگریس کے انچارج بھوپیش بگھیل بھی موجود رہیں گے۔

تاہم، پنجاب کانگریس اس وقت ذات پات کے معاملے میں الجھی ہوئی نظرآتی ہے۔ 2027 کے انتخابات کوذہن میں رکھتے ہوئے کانگریس ہائی کمان پنجاب کانگریس کے اندراس اندرونی تنازعہ کوحل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس کے بعد کانگریس کوآئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کردینی چاہئے۔ اس ملاقات کوانتہائی اہم قراردیا جا رہا ہے۔

آج دوپہرہوگی اہم میٹنگ

یہ میٹنگ آج دوپہرتین بجے دہلی کے اندرا ہال میں ہوگی۔ پنجاب کانگریس صدرامریندرسنگھ راجا وڈنگ اورسابق وزیراعلیٰ کے درمیان ذات پات کے موضوع پربحث چل رہی ہے۔ حالانکہ کچھ لیڈران نے کانگریس ہائی کمان کوخاموش رہنے کے لئے ایک خط لکھا ہے اورمیٹنگ کے لئے وقت مانگا ہے۔

حال ہی میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا، جس میں وہ دلت طبقے کے لوگوں کوبتا رہے ہیں کہ ایس سی طبقہ کے لوگوں کوآگے نہیں بڑھنے دیا جا رہا ہے۔ اس دوران چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ پنجاب کانگریس کے صدر، اپوزیشن لیڈر، مہیلا ونگ کی صدراورجنرل سکریٹری سبھی اعلیٰ ذات سے ہیں، تو ہم کہاں جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دلتوں کونمائندگی کیسے ملے گی۔ چنی نے کہا کہ اگرپارٹی مانتی ہے کہ پنجاب میں 32 فیصد دلت آبادی ہے تو دلتوں کو موقع کیوں نہیں دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

نئی دہلی :سی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے شہریوں سے ترنگا لے کر…

8 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

9 hours ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

10 hours ago