قومی

Punjab Free Coaching Scheme: پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو تحفہ، UPSC اور پی سی ایس کی تیاری ہوگی مفت

پنجاب حکومت نے ریاست کے نوجوانوں اورمسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اعلیٰ بھگوت مان کی قیادت والی پنجاب حکومت نے یو پی ایس سی اورپی سی ایس امتحانات کی تیاری کے لیے ایک ہزارمنتخب کالج طلبہ کومفت آن لائن کوچنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  پنجاب ایجوکیشن کرانتی پہل کے تحت شروع کی جانے والی اس اسکیم کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں اورمعاشی طورپرکمزورپس منظرسے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طلبہ کے سامنے آنے والی مالی مشکلات کودورکرنا ہے۔

750 سیٹیں سرکاری کالجوں کے طلبہ کے لیے مختص

وزیرتعلیم ہرجوت سنگھ بینس کی نگرانی میں نافذ کی جانے والی اس اسکیم میں کل ایک ہزارنشستوں کا بڑا حصہ سرکاری کالجوں کے طلبہ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ان میں 750 سیٹیں سرکاری کالجوں میں زیرتعلیم طلبہ کے لیے ہوں گی، جبکہ باقی 250 سیٹیں نجی کالجوں کے طلبہ کے لیے مقررکی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ بھگوت مان نے اس پہل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی نوجوان کو پیسوں کی کمی یا دوردرازعلاقے میں رہنے کی وجہ سے سول سروس میں جانے کا اپنا خواب ترک کرنے پرمجبورنہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نوجوانوں کے خوابوں کوپورا کرنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

لائیو کلاسزسے انٹرویو کی تیاری تک سہولت

اس آن لائن کوچنگ پروگرام کے تحت طلبہ کوبڑے شہروں کے مہنگے کوچنگ اداروں جیسی تعلیمی سہولیات اوررہنمائی آن لائن فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام میں ماہرین کے لائیو انٹریکٹوسیشن اورریکارڈ شدہ کلاسیزشامل ہوں گی۔ طلبہ کومطالعہ کا مواد اورمشق کے لیے ٹسٹ سیریزبھی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جواب لکھنے کی مشق، اساتذہ کی جانب سے طلبہ کا جائزہ، ذاتی رہنمائی کے لیے مینٹرشپ اورشکوک وشبہات دورکرنے کے سیشن بھی منعقد کئے جائیں گے۔ مرکزی امتحان پاس کرنے والے طلبہ کوانٹرویوکے مرحلے کی مکمل تیاری بھی کرائی جائے گی۔

دیگرریاستوں میں بھی چل رہی ہیں مفت کوچنگ کی اسکیمیں

پنجاب کے علاوہ ملک کی کئی دیگرریاستیں بھی سول سروس امتحانات کی تیاری کے لیے مختلف اسکیمیں چلا رہی ہیں۔ اترپردیش میں وزیراعلیٰ ابھیودے یوجنا کے تحت طلبہ کومفت آن لائن اورآف لائن کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ راجستھان میں وزیراعلیٰ انوپرتی کوچنگ یوجنا چلائی جا رہی ہے، جبکہ اوڈیشہ میں یو پی ایس سی کے لیے مفت رہائشی کوچنگ کی سہولت موجود ہے۔ دہلی میں جے بھیم وزیراعلیٰ پرتیبھا وکاس یوجنا کے تحت طلبہ کوکوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ اسی طرح بہارمیں پری ایگزامینیشن ٹریننگ سینٹرز کام کر رہے ہیں، جبکہ تلنگانہ میں مائنارٹی اسٹڈی سرکل اورمہاراشٹرمیں بارٹی، ٹی آرٹی آئی، سارتھی اورامرت جیسے اداروں کے ذریعے مختلف طبقات کے طلبہ کوتربیت اوررہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Air Pollution: ملک کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی تشویشناک، دہلی-این سی آر کی اے کیو آئی 674 سے تجاوز

دہلی میں اے کیو آئی 674 ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ نوئیڈا کی ایک…

26 seconds ago

Union Home Minister Amit Shah: اداکارہ ہمانی شیوپوری کو امت شاہ کے ہاتھوں اتراکھنڈ گورو سمان سے نوازا گیا، سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار

اتراکھنڈ گورو سمان ریاستی حکومت کی جانب سے دیا جانے والا ایک اہم اعزاز ہے۔…

41 minutes ago

Akhilesh Yadav Ayodhya Visit: اکھلیش یادو اور ڈمپل یادو 12دسمبر کو جائیں گے رام مندر، ایس پی لیڈر پون پانڈے نے کیا اعلان

اکھلیش یادو 12 دسمبر کوایودھیا جائیں گے۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈر پون پانڈے نے چھوٹی…

42 minutes ago

Diwali Celebrations in the US and Canada: امریکہ اور کینیڈا میں دیوالی کی دھوم، نیویارک سے ٹورنٹو تک ، رام لیلا اور آتش بازی سے جگمگائے شہر

کینیڈا کے ٹورنٹو میں جیرارڈ انڈیا بازار کے جیرارڈ اسٹریٹ علاقے میں ہفتے کی شام…

2 hours ago

PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے

وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…

3 hours ago