بھارت ایکسپریس۔
راجستھان کے دومسلم نوجوانوں ناصراورجنید کے قتل کا کلیدی ملزم اورمبینہ گئورکشک مونومانیسراس وقت راجستھان کے اجمیرجیل میں بند ہے، لیکن اب ہندتوا وادی تنظیموں نے اس کی رہائی کے لئے ماحول بنانا شروع کر دیا ہے۔ مونو مانیسرکواگرجلد ہی رہائی نہیں ملی تو اس صورت میں بڑا قدم اٹھانے کی دھمکی بھی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کل یعنی 6 اکتوبرکو گروگرام میں وشوہندو پریشد اوربجرنگ دل نے دیگر ہندو تنظیموں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مونومانیسر کی رہائی کے لئے ہندو تنظیموں نے ڈی سی کے ذریعہ صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کے نام میمورنڈم سونپا ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں نوح تشدد کا ملزم بٹوبجرنگی بھی شامل ہوا تھا۔
مبینہ گئورکشک مونومانیسرکی رہائی کے مطالبہ سے متعلق ہندو تنظیموں نے سڑک پرخوب ہنگامہ بھی کیا اورسائبرسٹی گروگرام میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کرکے ڈی سی کو میمورنڈم سونپا۔ اس دوران ہندو تنظیموں کے سینکڑوں کارکنان نے مونومانیسر کو ضمانت دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ مونو مانیسربے قصورہے، اسے جلد ازجلد رہا کیا جانا چاہئے۔ مظاہرین کا اس معاملے میں کہنا تھا کہ جب نوح تشدد کے ملزم اورکانگریس رکن اسمبلی مامن خان کو ضمانت مل سکتی ہے تو پھرگئورکشک اورگئوبھکت مونو مانیسرکو کیوں نہیں رہا کیا جاسکتا۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے میمورنڈم کے ذریعہ راجستھان پولیس اورہریانہ پولیس پرالزام لگایا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت مونو مانیسرکو پھنسایا گیا ہے۔ میمورنڈم میں یہ بھی الزام لگا ہے کہ راجستھان پولیس بے وجہ مونو مانیسرکو جنید اورناصرکے قتل معاملے میں پھنسا رہی ہے۔ مونو مانیسرکا کہیں بھی کسی ایف آئی آرمیں کوئی نام درج نہیں ہے۔ وہیں اس میمورنڈم کے ذریعہ یہ بھی الزام لگایا کہ جب نوح پولیس نے مونو مانیسرکو گرفتارکیا تھا تو اس کے فوراً بعد ہی راجستھان پولیس اتنی جلدی نوح کیسے پہنچی۔ اس لئے سبھی وشوہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان کی طرف سے یہ وارننگ دی گئی ہے کہ اگرجلد ہی اس پرکوئی فیصلہ نہیں لیا گیا تو اس معاملے پربڑے پیمانے پراحتجاج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Nasir-Junaid Murder Case: جنید-ناصر کو زندہ جلائے جانے کے معاملے میں مونو مانیسر کا بڑا انکشاف، 8 دن پہلے ہوئی تھی پلاننگ
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ستمبر کے مہینے میں مونو مانیسرکو نوح تشدد کے معاملے میں ہریانہ کی نوح پولیس نے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں سے راجستھان پولیس ناصراور جنید قتل سانحہ میں کلیدی ملزم ہونے کی وجہ سے راجستھان لے کرگئی تھی۔ اس وقت سے ہی مونو مانیسر راجستھان کی اجمیر جیل میں بند ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…