Professor Ibne Kanwal: اردو کے مایہ ناز ادیب، افسانہ نگار، محقق اور سابق صدر شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی پروفیسر ابن کنول کا اچانک انتقال ہوگیاہے۔
اطلاعات کے مطابق، پروفیسر ابن کنول آج دوپہر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا وائیوا لینے گئے تھے۔ اچانک وہیں پر انتقال ہوگیا۔ پروفیسر ابن کنول کے انتقال کی خبر سے پورا اردو داں طبقہ حیران رہ گیا۔
پروفیسر ابن کنول کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد اردو طبقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر سرکردہ شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
پروفیسر ابن کنول انتہائی فعال تھے اور ابھی حال ہی میں انہیں غالب ایوارڈ ۲۰۲۲ سے نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ لکھنؤ میں اودھ فاؤنڈیشن نے بھی ایوارڈ سے نوازا تھا۔
پروفیسر ابن کنول طویل عرصے تک دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۲ کو ریٹائر ہوئے تھے۔ اور جنوری ۲۰۲۳ میں عمرہ کرکے لوٹے تھے۔ ان کی نگرانی میں سینکڑوں طلبا نے ریسرچ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پروفیسر ابن کنول کا اصل نام ناصر محمود کمال ہے مگر اردو دنیا میں ابن کنول کے نام سے معروف ہیں۔گزشتہ سال نومبر میں ہی شعبہ اردو دہلی یونیور سٹی سے سبکدوش ہوئے تھے۔ہم عصر افسانہ نگاروں میں جن لوگوں نے اپنے منفرد لب و لہجہ کی وجہ سے اردو دنیا میں اپنی شناخت قائم کی ہے ،ان میں ابن کنول کا نام سر فہرست ہے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…