منگل کے روز لوک سبھا میں اسپیکر کے خلاف پیش کی گئی تحریک پر بحث کے دوران سیاسی ماحول کافی گرم رہا۔ اس موقع پر کانگریس کی رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے حکمراں جماعت بی جے پی کو نشانہ بنایا اور سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے حوالے سے حکومت کے مؤقف پر سوال اٹھائے۔
پرینکا گاندھی نے کسا طنز
پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر میں کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ جو سیاسی لیڈرز اکثر جواہر لال نہرو پر تنقید کرتے رہے ہیں، وہی اب اپنے دلائل کو درست ثابت کرنے کے لیے ان کا حوالہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر ہنسی آ رہی تھی کہ جن لوگوں نے برسوں تک نہرو کو نشانہ بنایا، وہ اچانک ان کی تعریف کرنے لگے ہیں۔
پرینکا نے ایوان میں کہا، “میں آج ہنس رہی تھی کیونکہ جس شخصیت کی یہ لوگ روزانہ برائی کرتے ہیں، نہرو جی، آج وہی ان کے اقوال کا حوالہ دے رہے ہیں۔ اچانک وہ نہرو جی کی عزت کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص نے جمہوریت کو سب سے زیادہ مضبوط بنایا، وہ نہرو جی تھے۔” اس بیان پر اپوزیشن بینچوں سے زبردست حمایت بھی سننے کو ملی۔
راہل گاندھی کا دفاع
اپنی تقریر کے دوران پرینکا گاندھی نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا بھی دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں ایک ہی شخص ایسا ہے جو اقتدار کے سامنے نہیں جھکا اور وہ راہل گاندھی ہیں۔ پرینکا کے مطابق راہل گاندھی بغیر کسی خوف اور جھجھک کے اپنی بات رکھتے ہیں اور سچ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی سچائی اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو پسند نہیں آتی اور وہ اسے قبول نہیں کر پاتے۔
حکومتی فریق کا بھی ردِعمل
اس بحث کے دوران حکومتی فریق کی جانب سے بھی سخت ردِعمل سامنے آیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کیرن ریجیجو نے کہا کہ پارلیمنٹ کے تمام اراکین کو آئین اور قواعد کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص خود کو دوسروں سے بالاتر سمجھنے لگتا ہے تو اسے روکنا ضروری ہو جاتا ہے۔ ان کے اس بیان کو راہل گاندھی پر تنقید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اسپیکر کو ہٹانے پر بحث جاری
دراصل لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ محمد جاوید نے عدم اعتماد کی تحریک کا نوٹس دیا ہے۔ اس تجویز میں اسپیکر پر جانبداری برتنے، ایوان کی کارروائی میں بے ضابطگیوں اور اپوزیشن کو مناسب وقت نہ دینے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے اپوزیشن کی آواز دبائی اور حکومت کے حق میں کام کیا۔ اسی تجویز پر لوک سبھا میں بحث جاری ہے، جس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تیز نوک جھونک دیکھنے کو مل رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
آئی آئی ٹی کانپور میں 29 اکتوبر سے یکم نومبر تک سالانہ ثقافتی میلہ ’انتراگنی…
بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…
مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…
FRRO کی جانب سے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس ملنے کے بعد معاملہ…
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (SIR) سے متعلق تینوں…
پریاگ راج میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی (کانشی رام)…