قومی

Global Oil Crisis: تیل کے عالمی بحران کے درمیان وزیراعظم مودی کا بڑا اعلان، عام آدمی کے بوجھ کو کم کرنے کی کیا ہے تیاری؟

نئی دہلی: ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل بحران کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی توانائی سلامتی کو یقینی بنانے اور عام شہریوں کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم نے وزراء کو واضح پیغام دیا کہ عالمی بحران کا بوجھ عام شہریوں پر نہیں پڑنا چاہیے۔ انہوں نے خاص طور پر مہنگائی، ایندھن کی فراہمی اور ضروری اشیاء کی دستیابی پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی۔

متبادل ذرائع سے خام تیل کی فراہمی

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت نے خام تیل اور گیس کی سپلائی کے نظام میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ اب تقریباً 70 فیصد خام تیل آبنائے ہرمز کے علاوہ دیگر راستوں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں روس، امریکہ اور مغربی افریقہ جیسے ذرائع کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق ملک میں گھریلو پیداوار بھی بڑھائی گئی ہے اور تمام ریفائنریاں اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ حکومت نے گھریلو اور کمرشل ایل پی جی کی فراہمی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے انڈین آئل کارپوریشن، ایچ پی سی ایل اور بی پی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹروں پر مشتمل تین رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن سے بات چیت کر کے ان کی ضروریات کا جائزہ لے گی اور ایل پی جی کی سپلائی کو ترجیحی بنیادوں پر منظم کرے گی۔

ایل پی جی پیداوار میں تقریباً 10 فیصد اضافہ

حکومت کے مطابق گزشتہ دنوں گھریلو ایل پی جی پیداوار میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ نئے ایل پی جی اور ایل این جی کارگو بھی جلد بھارت پہنچنے والے ہیں، جس سے ذخائر مزید مضبوط ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ایندھن کا ذخیرہ صرف 28 دن کے لیے باقی رہ گیا ہے، جس کے باعث وہاں ورک فرام ہوم اور اسکول بند کرنے جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں تیل کے ذخائر نسبتاً زیادہ ہیں اور متنوع سپلائی کے باعث آبنائے ہرمز پر انحصار کم ہو کر تقریباً 40 سے 52 فیصد رہ گیا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان اقدامات کی بدولت بھارت عالمی بحران کے باوجود توانائی کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کر سکے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

13 minutes ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

17 minutes ago

Akhilesh challenges Yogi Adityanath: ’بی جے پی کو ایودھیا سے نہیں مل رہا امیدوار‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج- خود لڑ کر دکھائیں

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا…

37 minutes ago

Aircraft Crash Risk: تقریباً 20 سال میں 8,778 اموات، تقریباً 9 فیصد طیارہ حادثات میں پائلٹ کے کردار پر اٹھے سوال

ہوائی سفر وقت کے ساتھ پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے، لیکن پائلٹ کی جانب…

38 minutes ago

Top Govt. Jobs with Foreign Posting: سرکاری ملازمت بھی، بیرون ملک سفر بھی! جانیں کن ملازمتوں میں ملتی ہے سب سے زیادہ غیر ملکی پوسٹنگ

زیادہ تر لوگ سرکاری ملازمت کو صرف ملازمت کا تحفظ، مستقل آمدنی اور دیگر سہولتوں…

1 hour ago