قومی

Priyanka Gandhi joins ‘Voter Adhikar Yatra’: ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں شامل ہوئیں پرینکا گاندھی، بہار کانگریس نے کہا- بن گیا ماحول

سپول: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں بہار میں مبینہ طور پر ووٹ چوری کے خلاف انڈیا بلاک کی ووٹر ادھیکار یاترا میں منگل کے روز رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی بھی شامل ہوئیں۔

ووٹر ادھیکار یاترا کے 10ویں دن کا آج سپول سے آغاز ہوا۔ سپول میں اس یاترا کو لے کر لوگ پرجوش ہیں۔ بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان بڑے جھنڈے لے کر یاترا میں شامل ہوئے ہیں۔ ووٹر ادھیکار یاترا جھنجھار پور کے راستے دربھنگہ پہنچے گی۔

پرینکا گاندھی کے اس یاترا میں شامل ہونے سے کارکنوں اور حامیوں میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ آج کی ووٹر ادھیکار یاترا کا ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بہار کانگریس نے X پر لکھا، ’’سپول میں بن گیا ماحو۔ ووٹ چور – گدی چھوڑ۔‘‘

سپول ضلع سے ہوا یاترا کے دسویں دن کا آغاز

دراصل، بہار میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ایس آئی آر کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کو کاٹے جانے کے خلاف انڈیا بلاک کی طرف سے ووٹر ادھیکار یاترا نکالی گئی ہے۔ اس میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو سمیت اتحاد میں شامل بہار کی تمام جماعتوں کے لیڈران حصہ لے رہے ہیں۔ آج اس یاترا کے دسویں دن کا آغاز سپول ضلع سے ہوا ہے۔ کل یعنی پیر کے روز اس یاترا کو وقفہ دیا گیا تھا۔

ساسارام ​​سے شروع ہوئی تھی ووٹر ادھیکار یاترا

 بہار میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس یاترا کے ذریعے اپوزیشن پارٹی اتحاد کے لوگ عوام کے درمیان پہنچ کر انہیں اپنی بات بتا رہے ہیں۔ راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا 17 اگست کو بہار کے ساسارام ​​سے شروع ہوئی تھی۔ اس یاترا میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو سمیت اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں کے لیڈران بھی اس یاترا میں شامل ہیں۔

یکم ستمبر کو پٹنہ میں ختم ہوگی راہل کی یاترا

یہ 16 روزہ یاترا تقریباً 20 اضلاع سے گزرے گی اور 1300 کلومیٹر کا یاترا مکمل کرے گا۔ یہ یاترا یکم ستمبر کو پٹنہ میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اب تک یہ یاترا اورنگ آباد، گیا جی، شیخ پورہ، کٹیہار، پورنیہ، مونگیر، بھاگلپور سے ہوتا ہوا سپول پہنچی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

33 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago