قومی

Wayanad bypoll: پرینکا گاندھی نے وائناڈ سے داخل کیا پرچہ نامزدگی، پورا گاندھی خاندان ایک ساتھ آیا نظر، کہا- پہلی بار اپنے لیے سپورٹ مانگنے آئی ہوں

وائناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے پرینکا اپنی ماں اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے ساتھ منگل کی رات یہاں پہنچی تھیں۔ اس دوران پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی ان کے ساتھ تھے۔ پرینکا گاندھی نے نامزدگی سے قبل عوام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ یہاں ان کے خاندان کا رکن بننے آئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی کا انتخابی سفر وائناڈ ضمنی انتخاب سے شروع ہونے والا ہے۔

یہ میری نئی شروعات ہے: پرینکا

کانگریس جنرل سکریٹری اور وائناڈ حلقہ سے امیدوار پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35 سال میں پہلی بار میں اپنے لیے سپورٹ مانگنے آئی ہوں، مجھے ایک موقع دیجئے، یہ میری ذمہ داری ہے آپ کو پہچان دلانے کی۔ مصیبت کے وقت میں سبھی نے آپ کا بہت ساتھ دیا ہے۔ میں آپ کی فیملی کی رکن بننے آئی ہوں۔ میرے بھائی نے 8 ہزار کلومیٹر پیدل سفر کیا ہے۔ یہ ہماری اقدار ہیں۔ مجھے بتائیں کہ آپ کا مسئلہ کیا ہے؟ میں آپ کے گھر آ کر آپ کا مسئلہ جانوں گی۔ یہ میری نئی شروعات ہے اور آپ میرے رہنما ہیں۔ یہ ایک بہت مختلف احساس ہے۔ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے جی کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے وائناڈ سے امیدوار بننے کا اعزاز بخشا۔

روڈ شو میں جمع ہوئی بھیڑ

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز وائناڈ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے کالپیٹہ میں ایک روڈ شو کیا، جس میں یونائیٹڈ پروگریسو فرنٹ (یو ڈی ایف) کے لیڈران اور کارکنان سمیت ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔ اس ضمنی انتخاب کے ذریعے پرینکا گاندھی پہلی بار انتخابی میدان میں اتری ہیں۔ پرینکا، جو اپنی ماں اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے ساتھ منگل کی رات وائناڈ پہنچیں، اپنے بھائی اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ کالپیٹہ کے نئے بس اسٹینڈ سے روڈ شو کی قیادت کی۔

پرینکا کا مقابلہ لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کے ستیان موکیری اور بی جے پی کی نویہ ہریداس سے ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی نے اتر پردیش کی وائناڈ اور رائے بریلی سیٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد راہل نے وائناڈ سیٹ چھوڑ دی تھی۔ راہل کے وائناڈ سیٹ چھوڑنے کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

India-China Agreement: کانگریس نے ایل اے سی پر ہندوستان-چین معاہدے پر حملہ کیا، جن پنگ-مودی ملاقات سے پہلے اٹھائے یہ 6 سوالات

جے رام رمیش نے الزام لگایا، "دریں اثنا، پارلیمنٹ کو چار سال سے زیادہ عرصے…

45 mins ago

Dhanbad News: بدسلوکی سے ناراض سسر نے بہو کے ٹکڑے کر کے ندی میں بہا دی لاش، پولیس کو ایسے ملا سراغ

بوکارو کے نواڈیہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر محمد شمیم نے بتایا کہ ملان راجوار…

48 mins ago

BRICS Summit 2024: ‘ہم جنگ کے نہیں، مذاکرات اور سفارت کاری کے حامی ہیں، برکس سے دنیا کو وزیر اعظم مودی کا پیغام

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں، جنگ…

1 hour ago