کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور ایم پی راہل گاندھی نے ہریانہ میں ایک انتخابی ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کی ہے۔ امبالا کے نارائن گڑھ اسمبلی حلقہ میں منعقد ایک جلسہ عام میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہاں کے کسانوں کی بی جے پی نے بے عزتی کی ہے۔ کسانوں کو بی جے پی سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس ملے، لیکن ایم ایس پی پر کوئی قانونی ضمانت نہیں ملی۔
پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ یہاں بے روزگاری ہے۔ یہاں کے نوجوان محنتی ہیں، میں جہاں بھی جاتی ہوں اور ہریانہ کے نوجوانوں کو دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں کہ وہ محنتی ہیں۔ آپ کو اگنی ویر مل گیا، آپ ملک کے لیے سرحد پر جاتے ہیں، اور واپس آ کر دوبارہ روزگار کیلئے لڑتے ہیں۔ یہاں کے بچے اور کھلاڑی سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کرتے رہے لیکن وزیراعظم کے پاس ان سے ملاقات کے لیے 5 منٹ بھی نہیں تھے۔
پرینکا گاندھی یہیں نہیں رکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانگریس کی لہر نہیں ہے، یہ آپ کی عزت کی لہر ہے۔ اگر آپ منتشر ہیں تو آپ کو آپ کی عزت نہیں ملے گی، اس لئے اس لہر کو مضبوط بنائیں۔ بی جے پی جا رہی ہے…کانگریس آ رہی ہے۔ کانگریس آپ کے لیے وقف ہے۔ راہل جی آپ کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہڈا جی اور شیلجا جی سبھی آپ کے لیے وقف ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…