نئی دہلی: یومِ اساتذہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل ٹیچرز ایوارڈز حاصل کرنے والے اساتذہ سے گفتگو کی اور بچوں کی تعلیم، ان کی صلاحیتوں کی شناخت اور بہتر مستقبل کی تعمیر سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کے اندر موجود مختلف صلاحیتوں کو پہچاننا اور انہیں آگے بڑھنے کا موقع دینا استاذ کی اہم ذمہ داری ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ممکن ہے کوئی بچہ تعلیم میں زیادہ اچھا نہ ہو، لیکن خدا نے ہر انسان کو کسی نہ کسی صلاحیت سے نوازا ہے۔ انہوں نے اساتذہ سے سوال کیا کہ کیا وہ بچوں کے ٹیلنٹ کو پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں؟ اس پر اساتذہ نے بتایا کہ وہ ہر بچے کی الگ خوبی، صلاحیت اور چیلنج کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی بنیاد پر ان کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔
اسکرین ٹائم کو بتایا ایک طرح کی لت
پی ایم مودی نے بچوں میں بڑھتے ہوئے اسکرین ٹائم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ایک طرح کی لت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچے کھیل کود میں دلچسپی لینے لگیں اور ویڈیو گیمز کے بجائے حقیقی میدان میں کھیلنا شروع کریں تو ممکن ہے کہ وہ آہستہ آہستہ اس لت سے باہر نکل سکیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ تخلیقی سرگرمیوں سے جوڑا جائے اور ایسے پروگرام تیار کیے جائیں جو بچوں کو اسکرین سے دور رکھنے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں۔
#TeachersDay is about appreciating the strong contribution of teachers to our society. It is also a day to pay homage to Dr. S. Radhakrishnan.
Here is what happened when the National Teachers’ Awards winners were invited to 7, LKM yesterday…. pic.twitter.com/LtXTvHiQoQ
— Narendra Modi (@narendramodi) September 5, 2026
’کتابوں اور نصاب سے آگے بڑھنا ہوگا‘
وزیر اعظم نے کہا کہ بچوں کی زندگی سے حقیقی طور پر جڑنے کے لیے تعلیم کو صرف کتابوں اور نصاب تک محدود نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو بچوں کے رویے اور ان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے نصاب سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔ منشیات کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ بڑے شہروں اور یونیورسٹیوں میں اس حوالے سے بیداری کی کمی بھی ایک مسئلہ ہے۔ اساتذہ کو بچوں کے رویے میں آنے والی تبدیلیوں اور منشیات سے متعلق خطرات کے بارے میں مسلسل بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔
’بچپن مرنے نہیں دینا چاہیے‘
پی ایم مودی نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ تعلیم کے شعبے کو بچوں کی زندگی میں مزید گہرائی سے شامل ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا بچپن مرنے نہیں دینا چاہیے اور اسے برقرار رکھنے میں استاد سب سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد کی ذمہ داری ہے کہ بچے کے اندر کا بچپن زندہ رہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کی تخلیقی صلاحیت، کھیل کود اور زندگی سے جڑنے کی خواہش بھی برقرار رہے۔
بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پر بھی گفتگو
اساتذہ سے گفتگو کے دوران بریسٹ کینسر سے متعلق تحقیق کے موضوع پر بھی بات ہوئی۔ ایک خاتون استاذ نے بتایا کہ خواتین میں بریسٹ کینسر کے بارے میں بات کرنے میں اب بھی جھجھک پائی جاتی ہے اور وہ اس حوالے سے آگاہی اور بنیادی معلومات فراہم کرنے پر کام کر رہی ہیں۔ اس پر پی ایم مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب خواتین خود آگے بڑھ کر اپنا چیک اپ کروا رہی ہیں، جو ایک مثبت تبدیلی ہے۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر لوگوں کے طبی معائنے سے متعلق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ریکارڈ کا بھی ذکر کیا۔ یومِ اساتذہ کے موقع پر پی ایم مودی نے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو تسلیم کرنے کا یہ ایک اہم دن ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…