وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کرناٹک اور گووا کا اہم دورہ کیا، جو روحانیت، ثقافت اور قومی وقار کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے دورے کا آغاز کرناٹک کے شہر اڈوپی سے کیا، جہاں صبح تقریباً 11 بجے پہنچے اور تین کلومیٹر طویل روڈ شو میں ہزاروں لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم مشہور شری کرشن مٹھ پہنچے، جہاں انہوں نے روایتی طریقے سے پوجا ارچنا کی، اور سورن تیرتھ منڈپ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے عقیدت کے طور پر مٹھ کوایکسونے کا کلش بھی پیش کیا۔
ایک لاکھ افراد کے ساتھ گیتا پاٹھ
اس دورے کا سب سے تاریخی لمحہ وہ تھا، جب وزیراعظم نریندر مودی نے ایک لاکھ افراد کے ساتھ ایک ہی آواز میں شریمدبھگوت گیتا کا پاٹھ کیا۔ اسے ایک عظیم روحانی اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔ خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب اتنی بڑی تعداد میں لوگ گیتا کے شلوک ایک سر میں پڑھتے ہیں، تو ایک ایسی توانائی جنم لیتی ہے جو دل و دماغ میں نئی آتما پھونک دیتی ہے اور قومی یکجہتی کو مضبوط کرتی ہے۔ پی ایم مودی نے اڈوپی سے اپنے جذباتی اور تاریخی تعلقات کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اڈوپی کو اچھے انتظامی ماڈل کی جنم بھومی سمجھا جاتا ہے، جس کی بنیاد 1968 میں وی ایس آچاریہ کی جیت سے پڑی۔ مزید کہا کہ ان کا جنم تو گجرات میں ہوا، مگر یہاں موجود مقدس مورتی کی پوجا پہلے دوارکا میں ماں رُکمَنی کرتی تھیں۔
انہوں نے گیتا کے فلسفے کو قومی سلامتی کی پالیسی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ “گیتا نے سکھایا کہ ظلم کے خاتمے کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا“۔ انہوں نے سابق حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد خاموش رہتی تھیں، مگر “یہ نیا بھارت ہے، جو امن بھی چاہتا ہے اور اپنے دفاع کی صلاحیت بھی رکھتا ہے“۔
گووا میں 77 فٹ بلند شری رام مورتی کا افتتاح
شام میں وزیراعظم مودی گووا کے کیناکونا پہنچے، جہاں انہوں نے ایشیا کی سب سے بلند 77 فٹ کانسی کی شری رام مورتی کا شاندار افتتاح کیا۔ یہ مورتی ‘اسٹیچو آف یونٹی’ کے کاریگر پدم بھوشن رام سوتار نے تخلیق کی ہے، جو ایک عظیم مجسمہ ساز کے طور پر عالمی سطح پر جانے جاتے ہیں۔ اسے پربھو شری رام کے اصولوں اور مریادا کا عظیم ترین ثقافتی نشان قرار دیا جا رہا ہے۔
رامائن تھییم پارک اور یادگاری ٹکٹ کا اجرا
اس موقع پر وزیراعظم نے رامائن تھیم پارک گارڈن کا بھی افتتاح کیا، جو مٹھ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور بھارتی تہذیب کو جدید انداز میں پیش کرتا ہے۔ اس یادگار لمحے پر ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکے کا بھی اجرا کیا گیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے اس دورے کو ملک میں ثقافت، روحانیت اور قومی فخر کی نئی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ پیغام بھی مضبوطی سے دیا گیا کہ بھارت اپنی سناتن اور تہذیبی وراثت پر فخر کرتا ہے اور دنیا کو امن، بھائی چارے اور اتحاد کا راستہ دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…
سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…
وزارت خارجہ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے شی جن پنگ سے ملاقات میں…
یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…
نئے کسٹمز معاہدے سے کلیئرنس میں تاخیر کم ہونے کی امید، اے ای او پروگرام…