قومی

Jamia Hamdard and Islamic Fiqh Academy: جامعہ ہمدرد اور اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا کے اشتراک سے جامعہ ہمدرد میں دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد

نئی دہلی، 28 نومبر 2025:  سینٹر فار ریسرچ آن مدرسہ ایجوکیشن، شعبۂ اسلامک اسٹڈیز ،جامعہ ہمدرد، نئی دہلی اور اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) کے اشتراک سے “ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش تعلیمی و معاشی چیلنجز اور ان کا حل”کے عنوان پر ایک دو روزہ قومی سیمینار کاانعقاد(26-27 نومبر 2025) ہمدرد کنونشن سینٹر میں عمل میں آیا۔

سیمینار کے  افتتاحی اجلاس کا آغاز بی اے سال دوم کے طالب علم اوصاف ایاز  کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور صدارت کے فرائض کرنل طاہر مصطفی (رجسٹرار، جامعہ ہمدرد) نے انجام د ئیے۔  آل انڈیا مسلم پرسنل لا  بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کا کلیدی خطبہ اُن کی غیر موجودگی میں شمیماختر قاسمی نے پیش کیا۔

 افتتاحی اجلاس کو مہمان خصوصی ڈاکٹر ایس، فاروق، صدر تسمیہ آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈ  ویلفیر سوسائٹی ، نئی دہلی، مہمان اعزازی مولانا عتیق احمد بستوی، سیکرٹری براے اکیڈمک امور، ایفا، پروفیسر ایس مہرتاج بیگم، ڈین اسکول آف ہیومنیٹیز اینڈ سوشل سائنسز ، ڈاکٹر صفیہ عامر ( کنوینر سیمینار ) اور دیگر معزز مقررین نے خطاب کیا۔ جب کہ کلمات صدارت کرنل طاہر مصطفی (رجسٹرار، جامعہ ہمدرد) ، نے پیش کیے۔ انہوں نے مسلمانان ہند کو درپیش تعلیمی و معاشی چیلنجز کا حکمت عملی اور بصیرت کے ساتھ جواب دینے پر زور دیا۔

دو دن جاری رہنے والے اس علمی اجتماع میں ملک کی متعدد جامعات، مدارس اور تحقیقی اداروں سے آئے ہوئے ماہرین نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی، معاشی محرومی، خواتین کی تعلیم، مدارس کی عصری ضروریات، اسلامی مالیات، زکوٰۃ کے اجتماعی نظام اور سرکاری اسکیموں تک مسلمانوں کی رسائی جیسے موضوعات پر مقالات پیش کیے۔

اختتامی اجلاس کی صدارت پروفیسر بصیر احمد خان (سابق پرو وائس چانسلر IGNOU) نے کی جب کہ سیمینار کی رپورٹ ڈاکٹر وارث مظہری (ڈائریکٹر سیمینار) نے پیش کی۔

سیمینار کی مختلف علمی نشستوں میں مقالہ نگاروں نے تعلیم اور معاش کے حوالے سے مسلمانوں کو درپیش چیلنجز پر بحث کرتے ہوئے اس پہلو پر زور دیا کہ اس حوالے سے داخلی اور خارجی دونوں سطحوں پر چیلنجز درپیش ہیں، جن کے تدارک کے لیے مختلف سطحوں پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔موثر حکمت عملی اور منصوبہ بند اجتماعی کوششوں کے بغیر ان  چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں ہے۔

 اختتامی کلمات صدرشعبہ ڈاکٹر  ارشد حسین نے ادا کیے اور جنید خواجہ نے شکریہ ادا کیا۔جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نجم السحر نے انجام دئیے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

8 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

9 hours ago