قومی

Reflects the hard work and enterprise of our people: وزیر اعظم مودی نے 8.2فیصد جی ڈی پی شرح نمو کا کیا خیر مقدم، کہا— بھارتی معیشت مضبوط رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز 2025-2026 کی دوسری سہ ماہی میں ملک کی 8.2 فیصد جی ڈی پی شرح نمو پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہندوستان کی مضبوط اقتصادی پیش رفت اور حکومتی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعظم  نریندر مودی نے اسے عوام کی محنت اور کاروباری جذبے کی عکاسی قرار دیا۔

وزارتِ شماریات اور پروگرام نفاذ (MOSPI) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 8.2 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 5.6 فیصد تھا۔ نامیاتی جی ڈی پی میں بھی 8.7 فیصد
اضافہ درج کیا گیا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: “2025-2026 کی دوسری سہ ماہی میں 8.2 فیصد جی ڈی پی نمو انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ یہ ہماری ترقی حامی پالیسیوں اور اصلاحات کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے اور ہمارے شہریوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ ہماری حکومت اصلاحات کو آگے بڑھاتی رہے گی اور Ease of Living کو مزید بہتر بنائے گی۔”

اعداد و شمار کے مطابق ترقی کا بڑا حصہ ثانوی شعبے خصوصاً مینوفیکچرنگ، تعمیرات اور توانائی سیکٹر کی 8.1 فیصد ترقی سے آیا، جب کہ خدماتی شعبے نے 9.2 فیصد کی مضبوط نمو درج کی۔
زرعی شعبہ 3.5 فیصد کی محتاط رفتار سے آگے بڑھا

پرائیویٹ فائنل کنزمپشن ایکسپنڈیچر (PFCE) میں بھی 7.9 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال 6.4 فیصد تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مضبوط معاشی کارکردگی عالمی غیر یقینی حالات کے باوجود ہندوستان کی مضبوط معاشی بنیادوں کا ثبوت ہے، اور اسی رفتار کو برقرار رکھنا بھارت کو دنیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی بڑی معیشت بنانے کے لیے اہم ہو گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

3 hours ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

4 hours ago