Prime Minister Narendra Modi speaks with Rishi Sunak: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج برطانیہ کے وزیر اعظم عزت مآب رشی سنک کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ پی ایم مودی نے پی ایم سنک کو ان کے عہدہ صدارت کا ایک سال کامیاب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور رشی سنک نے تجارت، سرمایہ کاری، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، دفاع، سلامتی، صحت اور دیگر شعبوں سمیت دوطرفہ جامع اسٹارٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی طور پر فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدے کے جلد از جلد تکمیل کے لیے ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کے خطے میں ہونے والی پیش رفت اور اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی، بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقائی امن، سلامتی، استحکام اور انسانی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ پی ایم مودی اور پی ایم سنک نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اور دیپاولی کے تہوار کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
-بھارت ایکسپریس
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…