وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز تلنگانہ میں تقریباً 6,100 کروڑ روپے کے کئی اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج جب ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی اقتصادی طاقت بنا ہے، تو اس میں تلنگانہ کی عوام کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘آج جب پوری دنیا ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے آرہی ہے، ترقی یافتہ ہندوستان کو لے کر اتنا جوش ہے، ایست میں تلنگانہ کے سامنے مواقع کا دائرہ وسیع تر ہو گیا ہے’۔
پی ایم مودی نے ورنگل کے بھدرکالی مندر میں کی پوجا
پی ایم مودی نے کہا کہ آج ہر طرح سے بنیادی ڈھانچے کے لیے پہلے سے کئی گنا زیادہ تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ بتا دیں کہ ان پروگراموں میں شامل ہونے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ورنگل کے مشہور بھدرکالی مندر میں پوجا کی۔ پی ایم مودی کا اس انتخابی ریاست تلنگانہ میں اس سال یہ تیسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ جنوری اور اپریل میں تلنگانہ آئے تھے۔ وزیر اعظم مودی نے جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، ان میں تقریباً 5,550 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے 176 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کے منصوبے اہمیت کے حامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں میں ناگپور-وجے واڑہ کوریڈور کا 108 کلومیٹر طویل منچیریال-ورنگل کھنڈ شامل ہے۔
قریب 34 کلومیٹر کم ہوگا فاصلہ
اس کھنڈ سے منچیریال اور ورنگل کے درمیان تقریباً 34 کلومیٹر کی دوری کم ہو جائے گی، جس سے سفر کے وقت میں کمی آئے گی اور NH-44 اور NH-65 پر ٹریفک کی نقل و حرکت میں بہتری آئے گی۔ وزیر اعظم نے NH-563 کے 68 کلومیٹر کے کریم نگر-ورنگل کھنڈ کو موجودہ دو لین سے چار لین میں اپ گریڈ کرنے سے متعلق منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریلوے مینوفیکچرنگ یونٹ کازی پیٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ قریب 500 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جانے والی اس جدید مینوفیکچرنگ یونٹ سے ویگن کی تیاری کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی حکومت میں شامل ہونے کے لئے تین بار ہوئی تھی بات، شرد پوار نے خود کیا انکشاف
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…