Pakistani woman Seema Haider:پاکستان سے گریٹر نوئیڈا پہنچی چار بچوں کی ماں سیما حیدر کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اب پاکستانی خاتون سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر نے ہندوستانی حکومت سے سیما حیدر اور چار بچوں کو واپس پاکستان واپس بھیجنے کی اپیل کی ہے۔ گریٹر نوئیڈا پولیس نے سیما حیدر کو چار جلائی کو جیل بھیج دیا تھا۔ جس کے بعد سیما حیدر شوہر نے سعودی عرب سے ویڈیو جاری کر مودی حکومت س مدد کی گزارش کی۔
آپ کو بتادیں کے سیما حیدر اور اس کے عاشق کو کورٹ فی الحال ضمانت دے دی ہے۔ اس کے بعد سچن اور سیما حیدر کو رہا کردیا گیاہےاور سیمارحیدر کے ساتھ اس کے چار بچے بھی پیں۔ بچے چھوٹے ہونے کی وجہ سے ہو سبھی اپنی ماں کے ساتھ ہی جیل میں رہ رہے تھے۔ سیما حیدر نے کہا میں سچن سے بہت محبت کرتی ہوں اور اپنے بچوں کے ساتھ بھارت میں رہنا چاہتی ہوں۔
آخر معاملہ کیا ہے
پاکستانی خاتون سیما حیدر تین ممالک کی سرحد عبور کر کے عاشق سچن سے ملنے گریٹر نوئیڈا پہنچ گئیں تھیں۔ خاتون کے پہلے شوہر سے چار بچے بھی ہیں۔ سیما حیدر PUBG عاشق سچن سے ملنے چاروں بچوں کے ساتھ بھارت پہنچ گئی۔ پاکستانی خاتون گریٹر نوئیڈا میں سچن کے ساتھ تقریباً ایک ماہ تک رہی۔ راز کھلنے کے بعد سچن اور پاکستانی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد PUBG کی محبت کی کہانی کا چرچا زبردست ہو رہا ہے۔
پاکستانی خاتون کے شوہر نے یہ درخواست کر دی
پاکستانی خاتون کے شوہر غلام حیدر نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں نریندر مودی حکومت سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے۔ سعودی عرب سے ویڈیو جاری کرتے ہوئے غلام حیدر کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی اور بچوں کو پاکستان واپس بھیجا جائے۔ اس نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی کو PUBG کے ذریعے ہندوستان آنے کا لالچ دیا گیا اور پھنسایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : منی پور میں بھیڑ نے دو گاڑیوں کو کیا نذر آتش، وقفے وقفے سے فائرنگ کی بھی اطلاعات
سعودی عرب میں مقیم شوہر غلام حیدر نے دعویٰ کیا کہ سیما حیدر سے محبت کی شادی ہوئی تھی۔ غلام حیدر زکھرانی نے اپنی اہلیہ کی گرفتاری کے بارے میں بتایا کہ انہیں بھارتی میڈیا سے معلومات ملی ہیں۔ غلام حیدر زخرانی نے الزام لگایا کہ بیوی نے گھر بیچ دیا اور زیورات لے کر بچوں کے ساتھ چلی گئی۔
بھارت ایکسپریس
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…