-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز دو دنوں تک چلنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لینے سے قبل میگا روڈ شو کیا۔ اس موقع پر شو میں شامل ہوئے عوام اور پارٹی کارکنان نے وزیر اعظم مودی پر پھولوں کی خوب بارش کی۔ یہ روڈ شو پٹیل چوک سے شروع ہوا اور این ڈی ایم سی کنونشن سینٹرپراختتام کو پہنچا، جہاں وزیر اعظم بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ دہلی میں وزیراعظم مودی کے روڈ شو سے پہلے پٹیل چوک سے لے این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر تک جشن کا ماحول ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی جاسکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان کی مدت اسی ماہ مکمل ہو رہی ہے۔ بی جے پی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی، 35 مرکزی وزرا، 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے پارٹی صدور حصہ لیں گے۔ میٹنگ کا آغاز پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کے صدارتی خطاب سے ہوگا جبکہ اختتام وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب سے ہوگا۔
عہدیداران کے ساتھ جے پی نڈا کی میٹنگ
وہیں ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ سے قبل پارٹی ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی عہدیدارن کی ایک میٹنگ چل رہی ہے۔ قومی صدر جے پی نڈا کی صدارت میں ہو رہی اس میٹنگ میں پارٹی پنجاب اور چنڈی گڑھ کے انچارج وجے روپانی، تمل ناڈو کے صدر اناملائی، گجرات کے صدر سی آر پاٹل، جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے، ترون چگھ، سی ٹی روی، کیلاش وجے ورگیہ، نائب صدر وسندھرا راجے، رمن سنگھ، رادھا موہن سنگھ، سودان سنگھ، قومی تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کے ریاستی در اور مورچہ صدور کے علاوہ قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور دشینت گوتم بھی میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…