قومی

PM meets Seychelles President: وزیراعظم نریندر مودی نے سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمنی سے کی ملاقات، وژن مہاساگر کے لیے ان کی حمایت کو سراہا

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز حیدرآباد ہاؤس میں سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمنی سے ملاقات کی۔ اس سے قبل صدر ہرمنی نے راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پیر ہی کے دن وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے صدر پیٹرک ہرمنی سے ملاقات کی اور وژن مہاساگر (MAHASAGAR) کے لیے ان کی حمایت کو سراہا۔ صدر ہرمنی اتوار کو چنئی اور ممبئی میں مصروفیات مکمل کرنے کے بعد نئی دہلی پہنچے۔ ان کا یہ دورہ 10 فروری تک جاری رہے گا۔ یہ اکتوبر 2025 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جو بھارت اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 برس مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، چنئی اور ممبئی میں قیام کے دوران صدر ہرمنی نے حکمرانی، صنعت، ساحلی نظم و نسق اور صحت سمیت مختلف شعبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں تاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

سیشلز کی اسٹریٹجک اہمیت

وزارت خارجہ نے سیشلز کو بھارت کا ایک اہم سمندری ہمسایہ اور بھارت کے وژن مہاساگر میں کلیدی شراکت دار قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت گلوبل ساؤتھ کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور سیشلز اس حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔ نئی دہلی میں قیام کے دوران صدر ہرمنی کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات متوقع ہے، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تفصیلی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

چنئی اور ممبئی میں اہم مصروفیات

صدر ہرمنی نے وزیر صحت مارون نولن فینی کے ہمراہ سمس اسپتال کے چیئرمین روی پاچاموتھو سے ملاقات کی، جہاں سیشلز میں صحت خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اشتراکی منصوبہ بندی پر گفتگو ہوئی۔ اس میں سپر اسپیشیلٹی طبی سہولیات، اسپتال انفراسٹرکچر کی ترقی، ڈیجیٹل ہیلتھ انٹیگریشن، طبی عملے کی تربیت، سستی ادویات اور ڈائلیسس سہولیات کے فروغ پر تبادلہ خیال شامل رہا۔ صدر ہرمنی نے مرکزی وزیر برائے بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستے سربانند سونووال سے ملاقات کی اور انڈیا-سیشلز بزنس راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کر کے سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔ اس دوران بحری تجارت، بلیو اکانومی اور پائیدار ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Woman Gang: دہلی کے کیفے میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، دو خواتین سمیت 3 ملزم گرفتار

متاثرہ لڑکی کڑکڑڈوما کے کراس ریور مال میں واقع کیفے نمبر 8 میں کام کرتی…

22 minutes ago

Gunmen seize dozens of hostages in Colombia: کولمبیا میں مسلح افراد کا سپر مارکیٹ پر قبضہ، متعدد لوگوں کو بنایا یرغمال

یرغمالی بحران کے بعد منگل کو کارٹاگینا ہوائی اڈے کا آپریشن عارضی طور پر روک…

1 hour ago