قومی

Amit Shah Extends Birthday Wishes To Eknath Shinde:امت شاہ نے ایکناتھ شندے کو سالگرہ کی دی مبارکباد، ایکناتھ شندے کا سیاسی سفر جدوجہد کی ایک مضبوط مثال

نئی دہلی :مہاراشٹر کی سیاست میں مضبوط شناخت قائم کرنے والے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہیں سیاسی حلقوں اور عوام کی جانب سے بھرپور مبارکباد مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا سے لے کر ممبئی کی سڑکوں تک شندے کے حامیوں میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ایکناتھ شندے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کام اور قیادت کی ستائش کی ہے۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ایکناتھ شندے کو مہاراشٹر کے ترقیاتی چہرے کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ریاست کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل قابلِ تعریف کام کر رہے ہیں۔ امت شاہ نے ان کی اچھی صحت اور دراز عمری کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ایکناتھ شندے کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں بالاصاحب ٹھاکرے اور شندے کے سیاسی گرو آنند دیگھے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایکناتھ شندے نہ صرف مہاراشٹر کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں بلکہ اپنے بزرگ لیڈروں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

ایکناتھ شندے کا سیاسی سفر جدوجہد کی ایک مضبوط مثال ہے۔ ستارا کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے نکل کر ٹھانے میں آٹو رکشہ چلانا، پھر آنند دیگھے کے اثر میں آ کر شیو سینا سے وابستہ ہونا اور آج ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے تک پہنچنا، یہ سب ان کی محنت اور عوامی جڑت کا نتیجہ ہے۔نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر ایکناتھ شندے بنیادی ڈھانچے، سڑکوں کی تعمیر اور عوامی فلاحی اسکیموں پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ ان کے کام کرنے کے انداز میں زمینی حقائق کو اولین اہمیت دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں میں ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

21 minutes ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

29 minutes ago

Manisha Bhanwala Makes History: منیشا بھنوالا نے رقم کی تاریخ، عالمی کشتی چیمپئن شپ میں ہندوستان کو دلایا پہلا طلائی تمغہ

ہندوستانی خاتون پہلوان منیشا بھنوالا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قزاقستان کے آستانہ میں جمعہ…

2 hours ago